ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

تیسری کلاس کی طالبہ کے ساتھ یہ فحش حرکت کرتا تھا ٹیچر، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

حالانکہ بعد میں موقع پر پہنچی پولیس نے والدین کو سمجھا کر معاملے کو سنبھال لیا۔ اسکول کے انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ٹیچر کو اسکول سے برخاست کر دیا ہے۔

  • Share this:

بہار کے چھپرا میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ شہر کے ایک نجی اسکول کے ٹیچر نے گھنونی حرکت کو انجام دیا۔ بتادیں کہ تیسری کلاس میں پڑھنے والی بچی کے ساتھ چھیڑخانی کی۔ اس حرکت کا الزام متاثرہ نے لگایاہے۔ اس معاملے کو لیکر اسکول میں بچی کے والدین نے جم کر ہنگامہ کیا۔

حالانکہ بعد میں موقع پر پہنچی پولیس نے والدین کو سمجھا کر معاملے کو سنبھال لیا۔  اسکول کے انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ٹیچر کو اسکول سے برخاست کر دیا ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ برجش کمار کنڈر گارڈن اسکول کا ٹیچر کرشن کمار تیسری کلاس میں پڑنے والی بچی کے ساتھ کئی دنوں سے چھیڑخانی کرتا تھا۔ اس معاملے کی جانکاری ملنے کے بعد طالبہ کے والد نے ملزم ٹیچر کی جم کر پٹائی کردی۔

واقعے کی خبر سننے کے بعد اسکول کے لوگ غصہ میں آگئے اور اسکول کے گیٹ پر ہنگامہ کیا۔ حالانکہ بعد میں پولیس نے معاملے پرسکون کرادیا۔

First published: Apr 30, 2019 07:53 PM IST