ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

خاتون نے شخص کو غلط جگہ چھونے سے روکا تو گود کی بچی چھین کر آگ میں پھینکا اور پھر۔۔۔

بہار کے مظفرپور ضلر میں ایک شخص نے ایک خاتون کے ذریعے جنسی ہراسانی (Sexual Harrasment) کی مخالفت کرنے پر اس کی تین ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر آگ میں پھینک دیا۔

  • Share this:
خاتون نے شخص کو غلط جگہ چھونے سے روکا تو گود کی بچی چھین کر آگ میں پھینکا اور پھر۔۔۔
بہار کے مظفرپور ضلر میں ایک شخص نے ایک خاتون کے ذریعے جنسی ہراسانی (Sexual Harrasment) کی مخالفت کرنے پر اس کی تین ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر آگ میں پھینک دیا۔

بہار کے مظفرپور ضلر میں ایک شخص نے ایک خاتون کے ذریعے جنسی ہراسانی (Sexual Harrasment) کی مخالفت کرنے پر اس کی تین ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر آگ میں پھینک دیا۔ اس واقعے میں بچی بری طرح جھلس گئی۔ واقوے کے بعد خاتون نے مقامی پولیس کو اس پورے معاملے کی جانکاری دی۔ پولیس سے ساتھ نہیں ملنے پر اس نے اعلی افسران کی پناہ لی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ملزم کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔


خاتون کا الزام ہے کہ وہ اپنی بچی کو گود میں لیکر بیٹھی تھی شخص نے اس کے ساتھ غلط حرکت کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے مخالفت کی تو بچی کو گود سے چھین کر شخص نے آگ میں ]ھینک ڈیا۔ اس میں بچی بیحد بری طرح جھلس گئی۔ پولیس نے بتایا کہ معاملہ بوچہا تھانہ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے گھر کے باہر کے باہر بیٹھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شکص نے خاتون کے پاس بیٹھ کر اس کا جنسی استحصال کرنے کی کوشش کی جس کی خاتون نے مخالفت کی۔


پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد شخص نے خاتون کی گود سے بچی کو چھین لیا اور اسے آگ میں پھینک دیا جس سے بچی شدید طور پر زخمی ہو گئی ہے۔ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ہیڈ کوارٹر) بیدھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ معاملے کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس شخص پر آئی پی سی کی دفعہ 307 , 354, 323 اور 341 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔


شوہر نے لگایا یہ الزام
خاتون کے شوہ نے الزام لگایا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن نے پہلے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کر دیا جس کے بعد اس نے سینئر پولیس افسر جینت کانت سے رابطہ کیا۔ ایس ایس پی کی مداخلت کے بعد پولیس نے جانچ شروع کی۔ ملزم کو فورا گرفتار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 05, 2021 05:51 PM IST