گھر میں سو رہی 4 سال کی معصوم کے ساتھ حیوانیت، گاؤں میں گونجیں بچی کی دردناک چیخیں تو پھر ہوا یہ۔۔۔
معاملہ جھارکھنڈ کے گملا ضلع کے البرٹ ایکا جاری تھانہ علاقے میں اتوار کی رات انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Aug 18, 2020 01:19 PM IST

معاملہ جھارکھنڈ کے گملا ضلع کے البرٹ ایکا جاری تھانہ علاقے میں اتوار کی رات انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔
معاملہ جھارکھنڈ کے گملا ضلع (Gumla) کے البرٹ ایکا جاری تھانہ علاقے میں اتوار کی رات انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 18 سالہ ملزم امت کجور نے گھر میں سو رہی چار سالہ بچی کو اغوا کرکے اس کا ریپ کیا۔ واقعے کے بعد معصوم کی حالر ٹھیک نہیں تھی۔ ادر اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور بچی کو علاج کیلئے سدر اسپتال بھیجا۔
چھتیس گڑھ بھاگنے کی فراق میں تھا ملزم
ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ پولیس اس کی گرفتاری کی کوشش کر رہے تھی۔ ایس پی ہردیپ پی جناردن کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کلدیپ کمار معاملے کی تفتیش میں مصروف تھے۔ پولیس نے ملزم کو دوپہر ایک گاؤں سے گرفتار کرلیا۔ وہ چھتیس گڑھ بھاگنے کی فراق میں تھا۔
واقعے کے بارے میں بتایا گیا کہ اتوار کی رات تقریبا آٹھ بجے معصوم بچی کو سلاکر ماں کھانا بنانے چلی گئی۔ والد دوسرے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے تبھی ملزم امت چپکے سے گھر میں گھسا اور معصوم کو بستر سے اٹھاکر کچھ دوری پر بانش کے جنگل میں لیکر چلاگیا اور اس کا ریپ کرنے لگا۔ بچی کی چیخ پر گاؤں والے موقع پر پہنچے لیکن تب تک ملزم بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد بچی درد سے کرہا رہی تھی اور ڈر سے کچھ بول نہیں پا رہی تھی۔ پولیس نے رات کو ہی بچی کو اسپتال میں داخل کروایا۔