ہوم » نیوز » No Category

پٹنہ میں نیشنل ہیرالڈ کی کروڑوں کی زمین پر چکن اور مٹن کے تاجروں کا ہے قبضہ

پٹنہ : نیشنل ہیرالڈ کی کروڑوں کی زمین پٹنہ میں بھی ہے۔ پٹنہ میں بی جے پی کے دفتر کے پیچھے اس زمین پر فی الحال لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 19, 2015 11:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پٹنہ میں نیشنل ہیرالڈ کی کروڑوں کی زمین پر چکن اور مٹن کے تاجروں کا ہے قبضہ
پٹنہ : نیشنل ہیرالڈ کی کروڑوں کی زمین پٹنہ میں بھی ہے۔ پٹنہ میں بی جے پی کے دفتر کے پیچھے اس زمین پر فی الحال لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

پٹنہ : نیشنل ہیرالڈ کی کروڑوں کی زمین پٹنہ میں بھی ہے۔ پٹنہ میں بی جے پی کے دفتر کے پیچھے اس زمین پر فی الحال لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔


بہار پردیش کانگریس رئیل اسٹیٹ دپارٹمنٹ کے صدر جگرناتھ پرساد رائے نے ای ٹی وی / نیوز 18 سے بات کرتے کہا ہے کہ یہاں نیشنل ہیرالڈ کی زمین پر کچھ لوگوں نے قبضہ کررکھا ہے۔ ہم لوگ اس زمین کی چہار دیواری کرا چکے ہیں اور اگلے تین ماہ کے اندر خالی کرالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے خزانچی موتی لال ووہرا پٹنہ آئے تھے اور اس سلسلے میں ان کی وزیر اعلی سے بات بھی ہوئی تھی۔


بہار پردیش کانگریس سیوا دل کے صدر اشوک کمار چودھری نے کہا کہ 2103 میں زمین کی چہار دیواری کرائی گئی تھی اور اس کے لئے اے آئی سی سی کی طرف سے فنڈ فراہم کیا گیا تھا۔ موتی لال ووہرا کی ہدایت پر رام جی سنگھ کو یہ ذمہ داری سونپیگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال نیشنل ہیرالڈ کی اس زمین پر مٹن اور چکن کاٹنے والوں کا قبضہ ہے۔


ادھر زمین پر قبضہ کر کے رہ رہی نسیمہ خاتون کا کہنا ہے کہ یہاں ہم لوگ کافی برسوں سے رہ رہے ہیں اور کوئی دوسرا آپشن ملنے پر ہی ہم لوگ اس زمین کو خالی کریں گے۔ ایک اور رہائشی وجے کمار کے مطابق اس زمین پر 150 جھونپڑیاں ہے اور ہم لوگوں کو ابھی تک کسی طرح کا کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔


ماہرین کے مطابق پٹنہ میں زمین کی موجودہ قیمت تقریبا 15 کروڑ روپے ہوگی۔ زمین کو قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے نیشنل ہیرالڈ انتظامیہ کی جانب سے کئی بار شکایت بھی کی جا چکی ہے، لیکن زمین آزاد نہیں ہو پائی ہے۔


خیال رہے کہ پٹنہ میں واقع نیشنل ہیرالڈ کے مذکورہ پلاٹ کو 2018 تک کے لئے لیز پر دیا گیا تھا۔ نیشنل ہیرالڈ کی اس زمین کا سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے سال 1987 میں سنگ بنیاد رکھا تھا۔


کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ حال ہی میں ہوئی ملاقات میں موتی لال ووہرا نے اس معاملے کو اٹھایا تھا۔ کانگریس انتظامیہ سے مذکورہ پلاٹ کو قبضہ سے آزاد کرانے کی کئی بار اپیل بھی کرچکی ہے۔

First published: Dec 19, 2015 11:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading