Dawood Ibrahim: داؤد ابراہیم کے بھائی کاسکر کو سینے میں درد کی شکایت، ممبئی کے ہسپتال میں شریک
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) نے اس سال فروری میں کاسکر کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے اسے تلوجا جیل سے اپنی تحویل میں لے لیا تھا جہاں اس کے خلاف جبری وصولی کے متعدد مقدمات درج تھے۔ بعد میں اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

ایک اہلکار نے اتوار کے روز بتایا کہ مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم (gangster Dawood Ibrahim) کے جیل میں بند بھائی اقبال کاسکر (Iqbal Kaskar) کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ممبئی کے سرکاری جے جے ہسپتال (J J Hospital) میں داخل کرایا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ کاسکر کو پڑوسی نئی ممبئی میں واقع تلوجا جیل (Taloja jail) سے ہفتہ کو ہسپتال لے جایا گیا اور طبی سہولت کے کارڈیک ڈپارٹمنٹ میں اس کا علاج چل رہا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) نے اس سال فروری میں کاسکر کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے اسے تلوجا جیل سے اپنی تحویل میں لے لیا تھا جہاں اس کے خلاف جبری وصولی کے متعدد مقدمات درج تھے۔ بعد میں اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی اور گینگسٹر چھوٹا شکیل کے بہنوئی سلیم فروٹ عرف سلیم قریشی کو گرفتار کیا ہے۔ سلیم پر ٹیرر فنڈ اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ این آئی اے نے کہا کہ سلیم فروٹ کے خلاف 3 فروری کو دہشت گرد/مجرمانہ سرگرمیوں کی ازخود نوٹس لینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ گینگسٹر چھوٹا شکیل کے نام سے جبرا وصول کرتا تھا۔
ایجنسی نے کہا کہ ڈی کمپنی (Dawood Ibrahim) کے قریبی ساتھی سلیم فروٹ نے ڈی کمپنی کی مزید دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے دہشت گردی کے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے پراپرٹی ڈیلنگ اور تنازعات کے تصفیہ کے ذریعے چھوٹا شکیل کے نام پر بھاری رقم اکٹھا کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔