Assam: آندھی پانی کے ساتھ بجلی گرنے سے 14 کی موت، اگلے دو دن میں بھاری بارش کی پیشین گوئی
Assam: آندھی پانی کے ساتھ بجلی گرنے سے 14 کی موت، اگلے دو دن میں بھاری بارش کی پیشین گوئی
آسام میں ہفتہ آئے بھیانک طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 14 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں کم سن بچے بھی شامل ہیں۔ یہ اطلاع ریاستی حکومت کے سرکاری بلیٹن میں دی گئی ہے۔
گوہاٹی: آسام میں ہفتہ آئے بھیانک طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 14 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں کم سن بچے بھی شامل ہیں۔ یہ اطلاع ریاستی حکومت کے سرکاری بلیٹن میں دی گئی ہے۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 'بورڈوسیلا' نے جمعرات سے آسام کے کئی حصوں میں تباہی مچا دی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں آنے والے آندھی پانی کو آسام میں 'بورڈوسیلا' کہا جاتا ہے۔ جانی نقصانات کے علاوہ یہ اپنے پیچھے تباہی کا ایک نشان چھوڑ گیا ، جس میں تباہ شدہ مکانات، اکھڑے ہوئے درخت اور ٹوٹی ہوئی بجلی کی لائنیں شامل ہیں ۔
ASDMA بلیٹن، جسے 15 اپریل کی شام 8 بجے تک اپ ڈیٹ کیا گیا تھا، میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو ڈبرو گڑھ میں شدید طوفان کی وجہ سے 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ گزشتہ دنوں میں طوفان کی وجہ سے ریاست کے مختلف حصوں میں سینکڑوں درخت اور درجنوں بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ۔ مختلف مقامات پر کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ ریاست میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کم از کم 7,378 مکانات اور دیگر اداروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے پانچ دنوں کے دوران اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بارش یا آسمانی بجلی گرنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ اگلے پانچ دنوں کے دوران ہندوستان کی جنوبی ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا کافی امکان ہے۔ اس کے علاوہ 18 اپریل کی رات سے ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس کے شمال مغربی ہندوستان میں موسم کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا کہ تازہ مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر 19 اور 20 اپریل کو مغربی ہمالیہ کے علاقے میں بارش یا آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ 20 اپریل کو پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
وہیں شمالی اور وسطی ہندوستان کی ریاستوں میں شدید گرمی جاری رہے گی۔ اتر پردیش، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، دہلی، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مہاراشٹرا میں فی الحال گرمی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔