اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پٹنہ میں امارت شرعیہ بہار کے زیر اہتمام دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کی تیاریاں شباب پر

    امارت شرعیہ بہار کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کی تیاریاں اپنے شباب پر ہے۔ امارت کا یہ پروگرام 15 اپریل کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد ہوگا۔

    • Share this:
      پٹنہ :  امارت شرعیہ بہار کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کی تیاریاں اپنے شباب پر ہے۔ امارت کا یہ پروگرام 15 اپریل کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد ہوگا۔ امارت کے اس پروگرام میں ریاست اور بیرونی ریاست کے لوگ شرکت کریں گے۔
      امارت شرعیہ بہار کے سو سال پورا ہونے پر پٹنہ کے گاندھی میدان میں دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کا منعقد کیا جارہا ہے۔ امارت کی جانب سے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ریاست گیر سطح پر مہم چلائ گئی۔ پروگرام کی تیاری اپنے آخری مرحلہ میں ہے۔ گاندھی میدان میں مرد اور خواتین کو الگ الگ بیٹھنے کا انتظام کیاجا رہا ہے۔ امارت کے مطابق مسلمانوں کا اس طرح کا پروگرام پٹنہ میں پہلی بار منعقد ہورہا ہے۔
      امارت شرعیہ کے اس کانفرنس میں سبھی مذاہب کے لوگ شرکت کریں گے۔ مسلمانوں کے تمام مسلک کے علماء ایک پلیٹ فارم سے مسلم اتحاد کا پیغام دیں گے۔ کانفرنس میں اقلیتوں کی تعلیمی، سماجی اور معاشی پسماندگی کے وجوہات پر روشنی ڈالی جائےگی۔
      امارت شرعیہ کی پوری ٹیم گزشتہ ایک مہینہ سے بہار کے مختلف اضلاع میں کام کررہی ہے۔ صوبہ کے تمام اضلاع سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی امید ہے۔ پٹنہ میں گاڑیوں کا روٹ چارٹ جاری کردیا گیا ہے۔ تقریبا دس ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
      First published: