ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

سی اے اے احتجاج: بغاوت معاملےمیں ملزم شرجیل امام بہار کے جہان آباد سےگرفتار

دہلی پولیس (Delhi Police) کی کرائم برانچ نے شرجیل امام کو بہار (Bihar) کےجہان آباد (Jehanabad) کے کاکو تھانہ علاقے سےگرفتار (Sharjeel Imam Arrest) کیا ہے۔ اس آپریشن میں مقامی پولیس بھی دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے ساتھ تھی۔ پولیس ٹیم کی قیادت دہلی پولیس کے ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش دیو کر رہے تھے۔

  • Share this:
سی اے اے احتجاج: بغاوت معاملےمیں ملزم شرجیل امام بہار کے جہان آباد سےگرفتار
بغاوت معاملے میں ملزم شرجیل امام گرفتار

پٹنہ: اشتعال انگیز تقریرکرنے والے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU) کے سابق طالب علم شرجیل امام (Sharjeel Imam Arrest) کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ دہلی پولیس (Delhi Police) کی کرائم برانچ نے شرجیل امام کو بہار (Bihar) کےجہان آباد (Jehanabad) کےکاکو تھانہ علاقے سےگرفتار کیا ہے۔ اس آپریشن میں مقامی پولیس بھی دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے ساتھ تھی۔ پولیس ٹیم کی قیادت دہلی پولیس کے ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش دیو کر رہے تھے۔


اس سے قبل پیرکو پولیس نے بہارکے جہان آباد کے شرجیل کی آبائی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کرکے اس کے بھائی اور شاہین باغ میں جاری احتجاج کےکنوینر مزمل امام کو حراست میں لیا تھا۔ وہیں پیرکو ہی دہلی پولیس نے شرجیل امام کی تلاش میں ممبئی، پٹنہ اور دہلی میں چھاپہ ماری کی تھی۔ مختلف ریاستوں میں اس کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے ماری کی جارہی تھی۔ وہیں دوسری طرف شرجیل امام کی فیملی نے اس کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شرجیل کے ساتھ ہیں۔ شرجیل کی ماں نے بھی اس کا دفاع کیا تھا۔


جے این یو کےسابق طالب عالم شرجیل امام اپنے متنازعہ بیانات کو لےکر سرخیوں میں ہیں۔ فائل فوٹو
جے این یو کےسابق طالب عالم شرجیل امام اپنے متنازعہ بیانات کو لےکر سرخیوں میں ہیں۔ فائل فوٹو


شرجیل امام پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام

واضح رہےکہ چاردن پہلے شرجیل امام کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹیج سے شمال مشرق کی ریاست آسام کو ہندوستان سے کاٹنے کی بات کہہ رہا ہے۔ اس نےکہا کہ مسلمانوں کو اپنی طاقت دکھاتے ہوئےکم از کم ایک ماہ تک آسام کا رابطہ ہندوستان سے منقطع کردینا چاہئے۔ اس کےلئے ریلوے ٹریک پر اتنا ملبہ ڈال دینا چاہئےکہ اسے صاف کرتےکرتےکم ازکم ایک ماہ کا وقت لگ جائے۔ نیوز 18 اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔ شرجیل امام پر اشتعال انگیز تقریر کےلئے پولیس نے ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اسے تلاش کرنے کے لئے دہلی سمیت الگ الگ ریاستوں کی پولیس مسلسل چھاپہ مار رہی تھیں۔
First published: Jan 28, 2020 04:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading