உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محکمہ ماحولیات وجنگلات کے زیراہتمام ریاستی سطح کے دوروزہ کھیل مقابلوں کاآغاز

    مظفر پور۔ بہارکے مظفرپورشہرمیں آج محکمہ ماحولیات وجنگلات کے زیر اہتمام ریاستی سطح کے دوروزہ کھیل مقابلوں کاآغازہوا۔

    مظفر پور۔ بہارکے مظفرپورشہرمیں آج محکمہ ماحولیات وجنگلات کے زیر اہتمام ریاستی سطح کے دوروزہ کھیل مقابلوں کاآغازہوا۔

    مظفر پور۔ بہارکے مظفرپورشہرمیں آج محکمہ ماحولیات وجنگلات کے زیر اہتمام ریاستی سطح کے دوروزہ کھیل مقابلوں کاآغازہوا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      مظفر پور۔ بہارکے مظفرپورشہرمیں آج محکمہ ماحولیات وجنگلات کے زیر اہتمام ریاستی سطح کے دوروزہ کھیل مقابلوں کاآغازہوا۔ان مقابلوں میں ریاست کے تمام اٹھائیس اضلاع سے محکمہ ماحولیات وجنگلات کےعہدیداراورملازمین حصہ لے رہے ہیں۔آل انڈیافاریسٹ اینڈانوائرنمنٹ اسپورٹس مقابلوں کی میزبانی انیس سوترانوے سے اب تک ایک باربھی بہارکے حصے میں نہیں آئی ہے۔ اب محکمہ کے بہارکیڈرکے افسران چاہتے ہیں کہ آئندہ ایک دوسالوں کے اندربہاربھی آل انڈیا مقابلوں کی میزبانی کرے۔


      ملک بھرکے محکمہ حولیات وجنگلات کے عہدیداروں اوردیگرملازمین کے لیے آل انڈیافاریسٹ اینڈ انوائرنمنٹ اسپورٹس کے مقابلوں میں ملک کی تمام ریاستوں سےماحولیات وجنگلات کے افسران ودیگرملازمین حصہ لیتے ہیں۔ یہ اسپورٹس مقابلے ہرسال الگ الگ ریاستوں میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ پچھلے سال یہ اسپورٹس مقابلے گوا میں ہوئے تھے۔ اس سال انکاانعقادانیس سے تئیس دسمبرکے دوران بنگلورومیں ہونے جارہاہے۔اسی سلسلے کی کڑی کے طورپرریاست بہارکے محکمہ ماحولیات وجنگلات کے کھیل مقابلوں کادوروزہ پروگرام مظفرپورمیں شروع ہوا۔محکمے کی جانب سے مختلف انڈوراورآؤٹ ڈوراسپورٹس مقابلے منعقدکرائے جارہے ہیں۔

      First published: