உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ، کیمپ لگا کر کرائیں گے گنگا ایکسپریس وے کی تعمیر : تیجسوی

    پٹنہ : ديگھا-ديدارگنج گنگا ایکسپریس وے کی تعمیر کر رہی نویگ کنسٹرکشن کمپنی کی سیکورٹی کے مطالبے پر نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ گنگا سڑک کی تعمیر کے لئے ضرورت پڑی تو کیمپ لگا کر تعمیر کرائیں گے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ : ديگھا-ديدارگنج گنگا ایکسپریس وے کی تعمیر کر رہی نویگ کنسٹرکشن کمپنی کی سیکورٹی کے مطالبے پر نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ گنگا سڑک کی تعمیر کے لئے ضرورت پڑی تو کیمپ لگا کر تعمیر کرائیں گے۔

      دہلی سے لوٹنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کمپنیوں کو سیکورٹی دی جائے گی، مگر اس کے نام پر کام میں کوتاہی یا سستی برتنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

      غور طلب ہے کہ وزیر اعلی کے ڈریم پروجیکٹ ديگھا-ديدارگنج گنگا ایکسپریس وے کی تعمیر کر رہی نویگ کنسٹرکشن کمپنی نے سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔کمپنی کے حکام نے بتایا کہ دربھنگہ میں انجینئروں کے قتل کے بعد ملازمین اور افسران خوفزدہ ہیں اور رات میں کام کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ وشاکھاپٹنم کی کمپنی 21.5 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تعمیر کر رہی ہے۔

      نائب وزیر اعلی اور سڑک تعمیر کے وزیر تیجسوی یادو نے کہا کہ سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ان کی بات چیت مثبت رہی۔ گنگا، کوسی اور سون دریا پر پل کے ساتھ ہی نیشنل ہائی وے کی تمام اسکیموں کے لئے انہوں نے ہر ممکن کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

      First published: