ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگالی مزدوروں کی بازآبادکاری مہم میں پیش پیش رہی بنگال کی خاتون افسر نے کورونا سے ہاری زندگی کی جنگ

بنگال سول سروس ایگزیکیٹو امتحان میں کامیابی کے بعد مختلف عہدوں پر فائز رہی دیب دتہ رائے فی الحال ریاست کے ہگلی ضلع کے چندن نگر میں ڈپٹی مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز تھیں۔

  • Share this:
بنگالی مزدوروں کی بازآبادکاری مہم میں پیش پیش رہی بنگال کی خاتون افسر نے کورونا سے ہاری زندگی کی جنگ
بنگالی مزدوروں کی بازآبادکاری مہم میں پیش پیش رہی بنگال کی خاتون افسر نے کورونا سے ہاری زندگی کی جنگ

بنگال میں کورونا بحران کے دوران عوامی خدمت میں پیش پیش رہی خاتون افسر نہ صرف اس بیماری سے خود متاثر ہوئیں ، بلکہ کورونا سے لڑائی میں اپنی زندگی کی جنگ بھی ہار گئیں ۔ 38 سالہ خوش مزاج خاتون افسر کی موت پر ہر آنکھ اشکبار ہے  ۔ وہ لوگ بھی حیران ہیں ، جن کی مدد کے لئے وہ پیش پیش رہی تھیں ۔


بنگال سول سروس ایگزیکیٹو امتحان میں کامیابی کے بعد مختلف عہدوں پر فائز رہی دیب دتہ رائے فی الحال ریاست کے ہگلی ضلع کے چندن نگر میں ڈپٹی مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز تھیں اور کورونا بحران کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے واپس لوٹے بنگالی مزدوروں کی بازآبادکاری مہم میں شامل تھیں ۔ دیگران افسران کے مطابق وہ کافی متحرک تھیں اور کورونا بحران کے دوران بھی پابندی سے اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں ۔


دیب دتہ کے پسماندگان میں شوہر و چار سالہ بیٹا ہے ۔ ان کی موت پر ہر کوئی غمگین ہے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شوہر کو فون کیا اور ان کے نام ایک خط بھی لکھا ۔ انہوں نے خاتون افسر کی موت کو افسوسناک بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اصل ہیرو تھیں ، جنہوں نے کورونا بحران کے دوران سرکار کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اپنے فرائض کو انجام دیا ۔ ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی ۔


خیال رہے کہ دیب دتہ رائے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد اپنے گھر میں کوارنٹائن ہوگٸی تھیں ۔ تاہم بعد میں طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 14, 2020 11:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading