اپنا ضلع منتخب کریں۔

    زخمی ہونے کے باوجود وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا کیا فیصلہ

    ممتا بنرجی

    ممتا بنرجی

    مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں نندی گرام اسمبلی حلقہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اسمبلی الیکشن کے لیے سیاسی گھمسان شروع ہو چکا ہے اور یہ سیاسی گھماسان نندی گرام میں سب سے زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔

    • Share this:
    مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں نندی گرام اسمبلی حلقہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اسمبلی الیکشن کے لیے سیاسی گھمسان شروع ہو چکا ہے اور یہ سیاسی گھماسان نندی گرام میں سب سے زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔ نندی گرام اسمبلی سیٹ سے وزیر اعلی ممتا بنرجی امیدوار ہیں جبکہ بی جے پی نے شو بھیندو ادھیکاری کو وزیر اعلی کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ سیاسی دنگل شروع ہو چکا ہے اور نندی گرام کے حالات بھی کشیدہ ہیں۔

    نندی گرام میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ایک پروگرام کے دوران وزیر اعلی سخت زخمی ہوئی تھیں۔ وزیر اعلی نے ان پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد ریاست بھر میں ترنمول کانگریس کی جانب سے سخت احتجاج اور انکوائری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کو کولکتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال سے ممتا بنرجی نے پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں سے امن و امان بحال رکھنے کی اپیل کے ساتھ اس عزم کا بھی اظہار کیا تھا کہ زخمی ہونے کے باوجود وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں نہیں چھوڑیں گی اور یہی وجہ ہے کہ آج وزیر اعلی ممتا بنرجی کو اسپتال میں ڈسچارج سے پہلے وہیل چیئر کی مشق کرائی گئی۔

    ممتا بنرجی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا اسپتال کے بیڈ پر وہ سرگرم نظر آئیں تمام حالات کا جائزہ لیا اور اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ایندہ کل وزیر اعلیٰ ویل چیئر پر عوامی جلسے سے اور انتخابی منشور بھی جاری کرسکتی ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: