ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بجرنگ دل کی ریلی میں ہتھیار لانے پر ممتا بنرجی نے کہا : کبھی رام کو تلوار اور بندوق کے ساتھ دیکھا ہے ؟

رام نومی پر اتوار کو مغری بنگال میں بجرنگ دل کی ریلی میں ہتھیار لہرانے کو لے کر تنازع طول پکڑتا جارہا ہے ۔ اس معاملہ کو لے کر اب مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو آر ایس ایس اور بی جے پی پر نشانہ سادھا ہے ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بجرنگ دل کی ریلی میں ہتھیار لانے پر ممتا بنرجی نے کہا : کبھی رام کو تلوار اور بندوق کے ساتھ دیکھا ہے ؟
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ۔ فائل فوٹو

مغربی بنگال : رام نومی پر اتوار کو مغری بنگال میں بجرنگ دل کی ریلی میں ہتھیار لہرانے کو لے کر تنازع طول پکڑتا جارہا ہے ۔ اس معاملہ کو لے کر اب مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو آر ایس ایس اور بی جے پی پر نشانہ سادھا ہے ۔ ممتا نے کہا کہ ہتھیاروں پر پابندی لگائے جانے کے باوجود انہیں ریلی میں لایا گیا ، کیا کسی نے کبھی رام کو بندوق اور تلوار کے ساتھ دیکھا ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریلی میں ہتھیار لہرانا بنگال کی کبھی روایت نہیں رہی ہے ۔ انہوں نے ریاستی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ رام نومی پر نکالی گئی ریلی کے دوران ہتھیار لے کر آئے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

در اصل اتوار کو مغربی بنگال کے پرولیا علاقہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے تلوار لہراتے ہوئے ریلی نکالی تھی۔ ریلی میں شامل نوجوان ہاتھ میں تلوار لے کر جے شری رام کے نعرے لگارہے تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اس ریلی کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ سلی گوڑی میں بھی رام مندر مہوتسو سمیتی نے تلواروں کے ساتھ ریلی نکالی تھی۔ اس کے علاوہ بردمان ضلع میں بی جے پی کے کارکنوں کے ذریعہ لگائے گئے رام نومی کے پنڈال پر بھی کچھ بدمعاشوںنے حملہ کردیا تھا ۔ بی جے پی نے اس واقعہ کے پیچھے ٹی ایم سی کارکنوں کا ہاتھ بتایا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو بی جے پی ریاستی انچارج دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ ریلیوں میں روایتی ہندو ہتھیار بھی ہوں گے ، لیکن اس کی جگہ اور تعداد نہیں بتائی تھی ۔جبکہ پارٹی کی خواتین ونگ کی چیئرپرسن لاکیٹ چٹرجی ترشول لے کر پہنچی تھیں۔ پارٹی کے قومی سکریٹری راہل سنہا بھی ہتھیار لے کر آئے تھے۔ پرولیا ضلع میں رام نومی جلوس پر دو گروپوں کے درمیان ٹکراو کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی تھی ، جبکہ پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

First published: Mar 26, 2018 07:18 PM IST