خاتون کے آپریشن سے بچہ پیدا ہونے کے دوران ڈاکٹر نے کر ڈالا ایسا کام کہ سبھی کے اڑ گئے ہوش، کیس درج
بہار کے کھگڑیا ضلع میں واقع مہیش کھنٹ تھانہ علاقے میں پرائیویٹ کلینک کی لاپرواہی سے زچہ اور بچہ دونوں کے ساتھ جو ہوا وہ بیحد ہی دردناک ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 13, 2021 12:50 PM IST

بہار کے کھگڑیا ضلع میں واقع مہیش کھنٹ تھانہ علاقے میں پرائیویٹ کلینک کی لاپرواہی سے زچہ اور بچہ دونوں کے ساتھ جو ہوا وہ بیحد ہی دردناک ہے۔
بہار کے کھگڑیا ضلع میں واقع مہیش کھنٹ تھانہ علاقے میں پرائیویٹ کلینک کی لاپرواہی سے زچہ اور بچہ دونوں کے ساتھ جو ہوا وہ بیحد ہی دردناک ہے۔ دراصل یہاں اس معاملے میں سامنے آیا ہے کہ دونوں کی موت ہوگئی۔ حاملہ خاتون سنجو دیوی کا ڈلیوری کے دوران آپریشن کرنا پڑا۔ آپریشن کے دوران ڈاکٹر نے بچے کا سر ہی کاٹ ڈالا جس سے نوزائیدہ کی موت ہوگئی۔ وہیں زچہ خاتون کی بھی کچھ دیر بعد موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد اسپتال پر کارروائی کی مانگ کو لیکر اہل خانہ نے مہش کھنٹ میں این ایچ 107 کو جام کردیا۔
واقعے کے بعد گوگری ایس ڈی او سبھاش چندر منڈل اور ڈی ایس پی پی کے جھا سمیت کئی افسران پہنچے اور جام کر رہے لوگوں کو سمجھا کر مظاہرے کو ختم کروایا۔ گوگری کے انومنڈل پولیس سب ڈویژنل پولیس آفیسر کا کہنا ہے واقعے کے بعد متاثر کی درخواست پر کلینک کو سیل کرکے اس کے آپریٹر سمیت آدھا درجن اسٹاف پر معالہ درج کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے معاملہ۔۔
آپریٹر اور اسپتال ملازم فرار