ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں کورونا وائرس ویکسین لگاتے ہوئے ڈاکٹر اور نرس ہوئے جذباتی

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ آج کورونا سے آزادی کا خوشی کا دن ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم آزاد پرندے کی طرح گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگال جلد ہی کورونا سے محفوظ ہوگا۔

  • Share this:
بنگال میں کورونا وائرس ویکسین لگاتے ہوئے ڈاکٹر اور نرس ہوئے جذباتی
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ آج کورونا سے آزادی کا خوشی کا دن ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم آزاد پرندے کی طرح گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگال جلد ہی کورونا سے محفوظ ہوگا۔

کورونا بحران کے دوران ہر ایک کو انتظار ہے۔ اس خطرناک وائرس کے ختم ہونے کا کورونا مہماری نے دنیا کو مختلف حالات سے دوچار کیا ہے۔ آج حالانکہ زندگی پٹری پر لوٹی ہے لیکن لوگوں میں خوف ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دنیا کو اس بیماری سے نجات ملے۔ ایسے میں جب ٹرائل کے بعد آج سے ویکسین دینے کا کام شروع کیا گیا تو لوگ پرجوش ہیں اور ویکسین کی کامیابی کی امید جتا رہے ہیں۔


کولکاتا میں جب ویکسین لائی گئی اور اسے مخصوص گاڑیوں کے ذریعہ مختلف ہیلتھ سینٹروں تک پہنچایا گیا تو اس گاڑی کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ نظر آئی تھی آج بھی اگرچہ ویکسین دینے کا کام ڈاکٹروں و نرسوں سمیت ہیلتھ ورکروں سے شروع کیا گیا لیکن عام لوگوں میں بھی خوشی دیکھی گئی۔


ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ آج کورونا سے آزادی کا خوشی کا دن ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم آزاد پرندے کی طرح گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگال جلد ہی کورونا سے محفوظ ہوگا۔ ریاست کے 207 سرکاری اسپتال،نرسنگ ہوم و ہیلتھ سینٹروں میں کورونا ویکسین دیئے جانے کے انتظامات کئے گئے ہیں، جہاں ڈاکٹروں و نرسوں نے ویکسین لگائی۔ اس موقع پر ان ڈاکٹروں و ہیلتھ ورکروں کو بھی یاد کیا گیا جو کورونا کے آگے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ بنگال میں کورونا سے متاثر ہوکر جان گنوانے والوں میں ہیلتھ ورکرز و پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jan 16, 2021 11:40 PM IST