ڈاکٹر کفیل کی حمایت میں اگے آئے ڈاکٹروں نے کولکاتہ میں آج احتجاجی ریلی نکالی اور ڈاکٹر کفیل خان کی حمایت میں نعرہ لگایا۔ ڈاکٹروں نے کفیل خان کی رہاٸی تک تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کولکاتہ کے ڈاکٹرس کفیل خان کی رہاٸی کے لئے سڑک پر اترے ہیں۔ ڈاکٹر کفیل کی حمایت میں اگے آئے ڈاکٹروں نے کولکاتہ میں آج احتجاجی ریلی نکالی اور ڈاکٹر کفیل خان کی حمایت میں نعرہ لگایا۔ ڈاکٹروں نے کفیل خان کی رہاٸی تک تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کولکاتہ کے ڈاکٹرس کفیل خان کی رہاٸی کے لئے سڑک پر اترے ہیں۔
جونیئر ڈاکٹر تاپش جاناں نے مرکز پر عوام کی آواز کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوٸے کہا کے ڈاکٹر کفیل خان نے انسانیت کی خدمت کی ہے۔ معطل کئے جانے کے بعد بھی وہ اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور بغیر کسی معاوضے کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی لیکن اس کے باوجود ان کی کاوشوں کو ان کی خدمات کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ کیونکہ وہ ظلم کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔
تاپش جاناں نے مزید کہا کے وہ ڈاکٹر کفیل احمد کی رہاٸی تک تحریک جاری رکھیں گے ایک دوسرے ڈاکٹر ہمایون کبیر نے ملک کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک بتاتے ہوٸے کہا کے ان حالات کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو اذیت دی جارہی ہے۔ کفیل احمد کا گناہ یہ ہے کے انہوں نے ظلم کے خلاف اواز اٹھائی تھی۔ ہمایون کبیر نے میڈیکل ایسوسی ایشن کو اس معاملے میں آگے آنے کی اپیل کرتے ہوٸے کہا کے آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن کو میمورنڈم دیا جاٸے گا جبکہ دیگر سماجی تنظیموں نے آنے والی 8 مارچ کو شہر کے پارک سرکس میدان جہاں سی اے اے و این ار سی کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے وہاں سے آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن کے افسر تک احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔