کولکاتہ : مغربی بنگال کے بنیاپوکھر علاقے کی رہنے والی کراٹا گرل عائشہ پر امریکہ کا آئی ٹی وی ایس کمیشن نے دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔کمیشن نے دنیا بھر سے پانچ ایسی لڑکیوں کا انتخاب کیا ہے ، جنہوں نے اپنی ذہنی کمزوری کے باوجود اپنی صلاحیت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے۔
خیال رہے کہ عائشہ جہاں والد کے سایہ عاطفت سے محروم ہے وہیں اپنی ذہنی بیماری کے باعث تعلیم بھی مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے تاہم کراٹے کے میدان میں عائشہ نے اپنی کامیابی سے ہر ایک کو حیران کردیا ہے ۔
عائشہ اب تک کئی مقامی و نیشنل مقابلوں میں جیت حاصل کرنے کے بعد بین الاقوامای کراٹے مقابلوں میں تین گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہے۔ اتنی ساری کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد بھی عائشہ حکومت کے نظر کرم سے محروم ہے۔
دستاویزی فلم کے لئے انتخاب سے عائشہ اور اس کے اہل خانہ میں کافی خوش ہیں ۔ عائشہ کے کوچ نے عائشہ کی مالی تنگ دستی میں سدھار کے لئے حکومت سے آگے انے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت سے عائشہ کو کھیل کوٹے کے تحت نوکری فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
وہیں عائشہ خاتون پولیس افسران کو کراٹے کی تربیت دینا چاہتی ہے۔ اس پر دستاویزی فلم کے لئے آئی ٹی وی ایس کمیشن آئندہ ماہ سے شوٹنگ شروع کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔