ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا کی وجہ سے کولکاتہ سے چھ شہروں کیلئے فلائٹس بند ، جانئے کون کون سے ہیں یہ شہر

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ جن ریاستوں اور شہروں میں تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے وہاں سے ہوائی سروس بند کردی جائے۔چیف سیکریٹری نے باضابطہ تحریر بھی لکھا تھا۔حکومت کے درخواست پر ہی ائیر پورٹ اتھارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا کی وجہ سے کولکاتہ سے چھ شہروں کیلئے فلائٹس بند ، جانئے کون کون سے ہیں یہ شہر
کورونا کی وجہ سے کولکاتہ سے چھ شہروں کیلئے فلائٹس بند ، جانئے کون کون سے ہیں یہ شہر

مغربی بنگال حکومت کے درخواست پر دہلی ، ممبئی ، پونے ، ناگپور ، چنئی اور احمد آباد سے آنے والا کوئی طیارہ کلکتہ ائیر پورٹ پر اگلے تین ہفتے تک لینڈ نہیں کرے گا اور اس کی مدت پیر سے شروع ہوگی ۔ ائیر پورٹ اتھارٹی نے ٹوئیٹ کرکے اطلاع دی ہے کہ مغربی بنگال حکومت کے درخواست کو قبول کرتے ہوئے ان چھ شہروں سے کوئی بھی فلائیٹ کلکتہ میں لینڈ نہیں کرے گی۔


قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ جن ریاستوں اور شہروں میں تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے وہاں سے ہوائی سروس بند کردی جائے۔چیف سیکریٹری نے باضابطہ تحریر بھی لکھا تھا۔حکومت کے درخواست پر ہی ائیر پورٹ اتھارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔



خیال رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے اب تک بیس ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آچکے ہیں ۔ ریاست میں متاثرین کی کل تعدد 20488 ہوگئی ہے ، جن میں 6200 ایکٹیو کیسیز ہیں ۔ حالانکہ ایکٹیو کیسوں کے مقابلہ میں ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 13571 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 534 مریضوں کو چھٹی دی گئی ہے ۔ ریکوری ریٹ 66 فیصد سے زیادہ ہے ۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ریاست میں 18 افراد کی موت ہونے کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 717 ہوگئی ہے ۔ جو 18 اموات ہوئی ہیں، ان میں کولکاتہ میں آٹھ ، شمالی چوبیس پرگنہ اور ہاوڑہ میں تین تین ، جنوبی چوبیس پرگنہ میں دو اور ہوگلی و مالدہ اضلاع میں ایک ایک مریض کی موت شامل ہے ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
First published: Jul 04, 2020 05:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading