بہار میں چمکی بخار یعنی ایکیوٹ انسیفیلائٹس سنڈروم ( اے ای ایس) کا قہر مسلسل جاری ہے اور اس بیماری سے ہونے والی موت کے اعداد وشمار بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 اور بچوں نے دم توڑ دیا ہے تو وہیں، 23 نئے بچوں کو بھرتی کرایا گیا ہے۔ مرنے والے 10 بچوں میں سے 7 کی موت ایس کے ایم سی ایچ میں جبکہ 3 کی موت کیجریوال اسپتال میں ہوئی ہے۔ اس بیچ نئے بیمار بچوں کو ان دونوں اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ فوری طور پر 60 بچے دونوں اسپتالوں میں بھرتی ہیں۔
ایس کے ایم سی ایچ کے امراض اطفال محکمہ کے صدر ڈاکٹر گوپال شنکر سہنی نے بتایا کہ بیمار بچوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے دو نئے پی آئی سی یو کھولے گئے ہیں۔ ویسے کئی بچے ٹھیک ہو کر اپنے گھر بھی لوٹ رہے ہیں۔
بچوں کی اموات کی تعداد اب 48 تک پہنچ گئی ہے وہیں، 60 بچوں کو علاج کے لئے بھرتی کرایا گیا ہے۔ اسپتال سے اب تک 22 بچوں کو علاج کے بعد چھٹی دی جا چکی ہے۔ اس سے پہلے اتوار کی رات سے پیر کی دیر رات تک 20 بچوں کی موت ہو گئی تھی۔
بچوں کی مسلسل ہو رہی موت کے درمیان آج مرکز سے ایک جانچ ٹیم مظفرپور پہنچے گی۔ مرکزی صحت محکمہ کی سات رکنی ٹیم پٹنہ پہنچ چکی ہے۔
شہر کے دو اسپتالوں میں اب تک 48 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ بچوں کی بیماری کے مدنظر چار آئی سی یو چالو کئے گئے ہیں پھر بھی بیڈ کم پڑ رہے ہیں۔ ایک ایک بیڈ پر دو دو بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان ایس کے ایم سی ایچ سے اچھی خبر بھی آ رہی ہے اور علاج کے لئے بھرتی کچھ بیمار بچے ٹھیک ہو رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔