ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شادی میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھری محفل میں کیا ڈانس، دیکھتے رہ گئے لوگ

سیاسی موقعوں پر مختلف روپ میں آپ نے ممتا بنرجی کو دیکھا ہوگا لیکن وہ کئی موقعوں عام لوگوں کی طرح بھی اپنے جذبات و احساسات کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہیں۔

  • Share this:
شادی میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھری محفل میں کیا ڈانس، دیکھتے رہ گئے لوگ
لوگوں کے ساتھ وزیر اعلی بھی ڈانس کرنے سے خود کو روک نہیں پائی۔

انسان چاہے جس منصب پر ہو لیکن اس کے جذبات و احساسات بھی عام انسان جیسے ہی ہوتے ہیں جس کا مظاہرہ مختلف موقعوں پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ملک کی تیز طرار سیاسی لیڈر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ بےخوف لیڈر کے طور پر ممتا بنرجی نے بنگال کی سیاست میں کامیابی حاصل کرتے نئی تاریخ رقم کی۔ سیاسی موقعوں پر مختلف روپ میں آپ نے ممتا بنرجی کو دیکھا ہوگا لیکن وہ کئی موقعوں عام لوگوں کی طرح بھی اپنے جذبات و احساسات کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہیں۔


شمالی بنگال کے دورے کے دوران وزیر اعلی نے اجتماعی شادی کے ایک پروگرام میں نہ صرف شرکت کی بلکہ شادی کے موقع پر ڈانس کررہے لوگوں کے ساتھ وزیر اعلی بھی ڈانس کرنے سے خود کو روک نہیں پائی۔ شادی کے موقع پر جشن کے دوران ڈھولک کی تھاپ پر وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی جھوم اٹھیں۔ ممتا بنرجی کو خوشی سے جھومتے دیکھ وہاں کے لوگوں نے کافی خوشی کا اظہار کیا۔

حکومت کی جانب سے شمالی بنگال کے علی پور دوار کے فالاکاٹا میں اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیر اعلی بھی اِس پروگرام میں شامل ہوئیں اور ریاست میں قبائلی طبقے کی ترقی کے وعدے کے ساتھ نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے حکومت پر بھروسہ رکھنے کی اپیل کی۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعلی ممتا بنرجی ایک پروگرام سے واپسی کے دوران ایک قبائلی خاندان کے گھر جاکر ان کے ساتھ کھانا پکاتے ہوئے بھی نظر آئی تھیں جبکہ گزشتہ سال بھی ریاست کے مالدہ ضلع میں ایک ایسی ہی اجتماعی شادی کے دوران وزیر اعلی ڈانس کرتی نظرآئی تھیں۔ بہرحال وزیر اعلی کی ان تصاویر کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Feb 05, 2021 05:17 PM IST