Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » No Category

    نتیش حکومت سے تعلیمی مرکز اسکیم کے تمام اضلاع میں نفاذ کا مطالبہ

    پٹنہ : بہار حکومت نے آٹھ سال قبل تعلیمی مرکز کی اسکیم شروع کی تھی، جس کا مقصد جو بچہ اسکول نہیں جا پاتے ہیں ، انہیں تعلیمی مرکز سے جوڑنا تھا ۔

    • ETV
    • Last Updated: May 16, 2016 11:58 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    نتیش حکومت سے تعلیمی مرکز اسکیم کے تمام اضلاع  میں نفاذ کا مطالبہ
    پٹنہ : بہار حکومت نے آٹھ سال قبل تعلیمی مرکز کی اسکیم شروع کی تھی، جس کا مقصد جو بچہ اسکول نہیں جا پاتے ہیں ، انہیں تعلیمی مرکز سے جوڑنا تھا ۔

    پٹنہ : بہار حکومت نے آٹھ سال قبل تعلیمی مرکز کی اسکیم شروع کی تھی، جس کا مقصد جو بچہ اسکول نہیں جا پاتے ہیں ، انہیں تعلیمی مرکز سے جوڑنا تھا ۔ کسی حد تک یہ اسکیم کامیاب بھی رہی ، لیکن ریاست کہ سبھی اضلاع میں یہ اسکیم آج تک نافذ نہیں ہو پائی ہے۔ اپوزیشن نے اس معاملہ پر حکومت کی تنقید کرتے ہوئے ریاست کے سبھی اضلاع میں تعلیمی مراکز کے قیام کی اپیل کی ہے۔

    ریاستی حکومت نے 11 نومبر 2008 کو ریاست کے سبھی اضلاع میں تعلیمی مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم 8 سال بعد بھی یہ اسکیم پوری طرح نافذ نہیں ہو سکی ہے۔ تعلیمی مرکزمیں مسلمانوں کے ایسے بچوں کو تعلیم دینا مقصد تھا، جو پیسہ کی کمی کے سبب اسکولوں میں داخلہ نہیں لے پاتے ہیں۔ شروع میں ایک تعلیمی مرکز میں ایک ٹیچر کو دو ہزار روپیہ فی ماہ پر بحال کیا گیا تھا۔ حالانکہ اب ٹیچروں کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، لیکن سبھی علاقوں میں حکومت کی یہ اسکیم ابھی تک نافذ نہیں ہوسکی ہے۔

    اپوزیشن نےاس معاملہ پرحکومت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ جبکہ آرجےڈی کے لیڈر اور آل انڈیا یونائٹیڈ مسلم مورچہ کے سرپرست ڈاکٹراعجازعلی کا کہنا ہے کہ دلت مسلمانوں کے لئے شروع کی گئی یہ اسکیم پوری طرح سے کامیاب ہے۔ اعجاز نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کی ایسے ہی پسماندہ طبقہ کے لئے ان کی تنظیم ریزرویشن دینے کی مہم چلا رہی ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ بہار میں ایسے 20 ہزار تعلیمی مراکز قائم ہیں ، جہاں 20 ہزار اساتذہ ہزاروں طلبہ کو بینادی تعلیم دے رہے ہیں۔ بی جے پی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی مرکز کی اسکیم کو ریاست کے تمام اضلاع میں شروع کی جائے، تبھی صحیح معنوں میں غریب اقلیتی آبادی کے بچوں کو پڑھانے کا خواب پورا ہو سکےگا۔

    First published: May 16, 2016 11:57 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading