ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

عید میلاد النبی 2020 : کولکاتہ میں انتہائی سادہ انداز میں نکالا گیا جلوس محمدی

حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن کے ساتھ جلوس کی اجازت تو دی گئی تھی تاہم کولکاتہ کے بیشتر علاقوں میں علما کی جانب سے جلوس محمدی نہیں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

  • Share this:
عید میلاد النبی 2020 : کولکاتہ میں انتہائی سادہ انداز میں نکالا گیا جلوس محمدی
عید میلاد النبی 2020 : کولکاتہ میں انتہائی سادہ انداز میں نکالا گیا جلوس محمدی

رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر کولکاتہ سمیت مغربی بنگال کے مختلف شہروں میں جلوس محمدی کا اہتمام انتہائی سادہ انداز میں کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر کے ذریعہ مسلمانوں کے تئیں نفرت کا اظہار اور گستاخانہ کارٹون کی اشاعت کی حمایت کی شدید مذمت کی گئی اور جمعہ کی وجہ سے بیشتر مساجد میں اسی موضوع پر تقریریں بھی ہوئیں ۔ بنگال میں کورونا کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے کولکاتہ شہر میں بڑے جلوس کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔


حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن کے ساتھ جلوس کی اجازت تو دی گئی تھی تاہم کولکاتہ کے بیشتر علاقوں میں علما کی جانب سے جلوس محمدی نہیں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ شہر کے کچھ علاقوں میں سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق جلوس محمدی کا اہتمام کیا گیا ، تو کچھ علاقوں میں لنگر تقسیم کئے گئے اور کورونا بحران میں کام کررہے پولیس اہلکاروں کے ساتھ عید میلاد النبی کی خوشیاں منائی گئی ۔ جبکہ کولکاتہ شہر سے متصل ہاوڑہ ضلع میں مسلمانوں نے تعلیم حاصل کرو گے نعرے کے ساتھ جلوس محمدی کا اہتمام کیا ۔


جشن عید میلاد النبی کے موقع پر تعلیم کے نعرے کو عام کرتے ہوئے لوگوں سے اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی اپیل کی گئی ہاوڑہ کے کونسلر ریاض احمد نے تعلیم کے حصول کی کوششوں کے لئے بیداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے امن و محبت کا پیغام دیا ہے ۔ بیٹیوں سے محبت کرنے اور انہیں تعلیم یافتہ بنانے پر زور دیا ہے ، ہم ان تعلیمات کو بھول رہے ہیں ، ہمیں اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے راستوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔


علماء کرام نے بھی اس موقع پر مسلمانوں کو اسلامی اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ۔ جماعت اسلامی ہند کی بنگال یونٹ نے آج پولیس اہلکاروں و میڈیکل اسٹاف میں مٹھائیاں تقسیم کرکے عید میلاد النبی کی خوشیاں منائیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 30, 2020 11:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading