جلد ہی وزیر اعلی کے کردار میں نظر آئیں گے تیج پرتاپ یادو
پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد کے بیٹے اور ریاست کے وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کیا اب وزیر اعلی بن گئے ہیں؟
- Pradesh18
- Last Updated: Apr 26, 2016 12:38 AM IST

پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد کے بیٹے اور ریاست کے وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کیا اب وزیر اعلی بن گئے ہیں؟
پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد کے بیٹے اور ریاست کے وزیر صحت تیج پرتاپ یادو اب فلم میں بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ گزشتہ سال سیاست میں قدم رکھنے والے بہار کے سب سے کم عمر وزیر صحت تیج پرتاپ بھوجپوری فلم اپہرن ادیوگ میں وزیر اعلی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
تیج پرتاپ نے اس فلم میں اپنے کردار کے بارے میں پٹنہ میں بتایا کہ اس فلم میں میں وزیر اعلی کے کردار میں ہوں، یہ کردار مثبت ہے۔ خیال رہے کہ اتوار کو اس فلم کی شوٹنگ راجگیر میں ہوئی ۔
سی اے جی کے بینر تلے بن رہی اپہرن ادیوگ میں بھوجپوری کے مشہور گلوکار چھوٹو چھليا، اداکار وریندر کمار، کشن چودھری، اداکارہ دیکشا چودھری ، خواتین فنکارہ سنگیتا اور پنکی سنہا کے علاوہ دیگر فنکار بھی کام کررہے ہیں ۔
تیج پرتاپ نے اتوار کو راجگیر میں شوٹنگ میں حصہ لیا اور وزیر اعلی کا کردار بخوبی نبھایا ۔ راجگیر کے امبیڈكر چوک پر فلم کی شوٹنگ کی گئی۔ تیج پرتاپ وزیر اعلی کے کردار ادا کرتےہوئے ایک بچہ کے اغوا سے مشتعل لوگوں سے کہا کہ ان کے بیٹے کو بہار پولیس جلد برآمد کر لے گی۔ اب بہار میں جرائم کے واقعات نہیں ہوں گے۔