ہوم » نیوز » No Category

بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کل ، چھ مراحل میں ہوں گے انتخابات

پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات کا بگل جلد ہی بجنے والا ہے ۔ مانا جا رہا ہے کہ منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ اس سے پہلے پیر کو چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی میٹنگ ہوئی ۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 07, 2015 03:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کل ، چھ مراحل میں ہوں گے انتخابات
پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات کا بگل جلد ہی بجنے والا ہے ۔ مانا جا رہا ہے کہ منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ اس سے پہلے پیر کو چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی میٹنگ ہوئی ۔

پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات کا بگل جلد ہی بجنے والا ہے ۔ مانا جا رہا ہے کہ منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ اس سے پہلے پیر کو چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی میٹنگ ہوئی ۔


میٹنگ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں انتخابات کے پروگرام کو لے کر بھی کمیشن کے ارکان کے درمیان بات چیت ہوئی ۔ اس بات کا پورا امکان ہے کہ اسمبلی انتخابات چار سے چھ مراحل میں کرائے جائیں گے۔


انتخابات کی تاریخوں اور تیاریوں کو لے کر دہلی کے الیکشن بھون میں الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ ہوئی ۔ اس میٹنگ میں کئی سینئر افسران بھی شامل ہوئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو کسی بھی وقت انتخابات کے پروگرام کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔ یہ انتخابات چار سے چھ مراحل میں کرائے جا سکتے ہیں ۔ تاہم فی الحال اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔


بہار میں بنیادی طور پر مهاگٹھ بندھن اور این ڈی اے کے درمیان کانٹے کی ٹکر کا امکان ہے ۔ مهاگٹھ بندھن میں راشٹریہ جنتا دل، جے ڈی یو اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہو چکی ہے جبکہ این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان فی الحال سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل نہیں ہوپایا ہے ۔

First published: Sep 07, 2015 03:59 PM IST