ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ایشوریہ رائے بنیں گی لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی دلہن

آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو جلد ہی دولہا بننے جارہے ہیں ۔ ان کی شادی طے ہوگئی ہے

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایشوریہ رائے بنیں گی لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی دلہن
تیج پرتاپ یادو یادو اور ایشویہ رائے ۔ فوٹو نیوز 18

پٹنہ : آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو جلد ہی دولہا بننے جارہے ہیں ۔ ان کی شادی طے ہوگئی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر چندریکا رائے نے تیج پرتاپ سے اپنی بیٹی کی شادی کی خبر کی خود ہی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو پٹنہ کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں انگوٹھی کی رسم ادا کی جائے گی۔

نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو آپ لوگوں نے سنا ہے وہ صحیح ہے ، اس سے زیادہ میں کچھ نہیں بول سکتا ہوں۔ چندریکا رائے چھپرہ کے پرسا اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے ممبر اسمبلی ہیں۔ تیج پرتاپ کی شادی چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریہ رائے سے ہورہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق تیج پرتاپ کی ہونے والی دلہن ایشوریہ نے پٹنہ کے ناٹریڈم اسکول سے تعلیم حاصل کی ہےاور پھر اس نے ایم بی اے کی تعلیم دہلی سے پوری کی ہے۔ ایشوریہ کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ ایشوریہ کی چھوٹی بہن کا نام آیوشی رائے ہے ، جو انجینئرنگ کے بعد ملازمت کررہی ہے جبکہ چھوٹا بھائی اپرو رائے قانون کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔

خیال رہے کہ کافی دنوں سے لالو کے بڑے بیٹے تیج کیلئے دلہن ڈھونڈی جارہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق 12 مئی کو ان کی شادی ہوگی۔

First published: Apr 05, 2018 07:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading