ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال: انگلش میڈیم ہائی مدرسہ میں اسسٹنٹ ٹیچروں کی بحالی میں ایک بار پھر مسلم امیدوار نظرانداز

پبلک سروس کمیشن کی جانب سے شائع اشتہار نمبر2017 4(3)کے تحت12ٹیچروں کو بحال کیا گیا ہے۔ اس میں او بی سی کوٹہ کے تحت دو افراد کی بحالی ہوئی ہے۔ اس میں ایک او بی سی اے کے تحت مسلم امیدوار ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Jan 13, 2021 11:01 PM IST
  • Share this:
بنگال: انگلش میڈیم ہائی مدرسہ میں اسسٹنٹ ٹیچروں کی بحالی میں ایک بار پھر مسلم امیدوار نظرانداز
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی فائل فوٹو

کلکتہ۔ ایک ایسے وقت میں جب ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کو بی جے پی کی جانب سے سخت چیلنجوں کا سامنا ہے اور دوسری طرف اویسی اور پیرزادہ عباس صدیقی اتحاد کی وجہ سے مسلم ووٹ بینک بکھرتا ہوا نظرآرہا ہے اور گزشتہ دس سالوں میں مسلمانوں کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کرنے کا الزام عاید کا جارہا ہے۔ ایسے وقت میں مغربی بنگال پبلک سروس کمیشن نے وزارت اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کے تحت چلنے والے ہائی انگلش میڈیم مدرسہ کے لئے بحال کئے گئے 12اسسٹنٹ ٹیچروں میں محض ایک مسلم امیدوار ہونے کی وجہ سے حکومت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔


پبلک سروس کمیشن کی جانب سے شائع اشتہار نمبر2017 4(3)کے تحت12ٹیچروں کو بحال کیا گیا ہے۔ اس میں او بی سی کوٹہ کے تحت دو افراد کی بحالی ہوئی ہے۔ اس میں ایک او بی سی اے کے تحت مسلم امیدوار ہیں۔ اس سے قبل بھی جولائی میں جغرافیہ کے سبجیکٹ کے لئے 12 اسسٹنٹ ٹیچروں کو منتخب کیا گیا تھا۔ اس وقت بھی اس پر سخت تنقید کی گئی تھی۔


مغربی بنگال میں حکومت کے زیر کنٹرول چلنے والے مدرسوں میں اساتذہ کی بحالی کے لئے مدرسہ سروس کمیشن قائم ہے۔ مگر انگلش میڈیم ہائی مدرسہ براہ راست حکومت بنگال کے زیر کنٹرول ہیں اس لئے حکومت نے ان مدرسوں میں اساتذہ کی تقرری کے لئے پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ اشتہار دیا تھا۔ اس کے لئے بڑی تعداد میں مسلم اور غیر مسلم امیدواروں نے بڑی تعداد میں درخواست دی تھی۔ مارچ 2020 میں انٹرویو بھی ہوئے۔جغرافیہ کے سبجیکٹ کےجولائی میں نتائج شائع ہوئے تھے۔


اپوزیشن جماعتوں نے مغربی بنگال حکومت کے اس قدم کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں انگلش میڈیم ہائی مدرسہ کے قیام کے عمل کو التوا میں رکھا گیا۔ اب جب کہ انتخابات کو محض چند مہینے رہ گئے ہیں تو یہ نتائج شائع ہو رہے ہیں۔ سی پی ایم لیڈر ڈاکٹر فواد حلیم نے کہا کہ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے کہ حکومت کبھی بھی مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لئے سنجیدہ نہیں رہی ہے۔یہ سب بی جے پی کو پولرائزیشن کی سیاست کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 13, 2021 11:01 PM IST