ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ای ٹی وی نیوزنیٹ ورک کا کامیابی کی جانب ایک اور قدم ، نیوز 18 آسام نارتھ ایسٹ نیوز چینل لانچ

گوہاٹی : ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک نے کامیابی کی طرف ایک اور ایک اور قدم بڑھا دیا ہے ۔ ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک نے نیوز 18 آسام / نارتھ ایسٹ کے نام سے ایک اور ریجنل چینل لانچ کیا ہے ۔ گوہاٹی میں منعقدہ ایک رنگارنگ پروگرام کی صدارت وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کی ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 24, 2016 08:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ای ٹی وی نیوزنیٹ ورک کا کامیابی کی جانب ایک اور قدم ، نیوز 18 آسام نارتھ ایسٹ نیوز چینل لانچ
گوہاٹی : ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک نے کامیابی کی طرف ایک اور ایک اور قدم بڑھا دیا ہے ۔ ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک نے نیوز 18 آسام / نارتھ ایسٹ کے نام سے ایک اور ریجنل چینل لانچ کیا ہے ۔ گوہاٹی میں منعقدہ ایک رنگارنگ پروگرام کی صدارت وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کی ۔

گوہاٹی : ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک نے کامیابی کی طرف ایک اور ایک اور قدم بڑھا دیا ہے ۔ ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک نے نیوز 18 آسام / نارتھ ایسٹ کے نام سے ایک اور ریجنل چینل لانچ کیا ہے ۔ گوہاٹی میں منعقدہ ایک رنگارنگ پروگرام کی صدارت وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کی ۔


اس موقع پر آسام کے وزیراعلی سربانند سونووال کےعلاوہ مرکزی وزیر مہیش شرما اور رام کرپال یادو بھی پروگرام میں موجود تھے ۔ اس نیوز چینل  کو شمال مشرقی علاقے کی آٹھ ریاستوں میں دکھایا جائے گا ۔ ابھی اس نیوز چینل پر آسامی اور انگریزی کے نیوز بلیٹن کے علاوہ تفریح اور کھیل سے لے کر تمام پہلوؤں پرپروگرام نشر کئے جائیں گے ۔

ای ٹی وی نیوز 18 سے کافی امیدیں وابستہ : دھرمیندر پردھان

وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک سے لوگوں کی کافی امیدیں وابستہ ہیں اور نیوز 18 ، آسام کے مختلف پہلوؤں سے ملک کو روشناس کرانے میں کامیاب ہوگا ۔ پردھان نے ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک سے اپیل کی کہ وہ آسام میں سیاحت کے امکانات کے بارے میں ملک کو بتائے۔ آسام کے بارے میں پردھان نے کہا کہ ریاست میں کافی امکانات ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت آسام کو اس کا حق دلا کر رہے گی ۔ مرکزی وزیر نے وعدہ کیا کہ اگلے 3 سال میں آسام کے غریبوں کے گھر میں 15 لاکھ ایل پی جی کنیکشن فراہم کردیا جائے گا اور اس کی شروعات ماجلی سے ہوگی ۔


Assam chenel  (1)
نارتھ ایسٹ کے دروازے سے آغاز کے لئے آپ کا شکریہ: ڈاکٹر مہیش شرما
ہوا بازی ، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما نے نارتھ ایسٹ کے دروازے یعنی گوہاٹی سے نیوز 18 چینل شروع کرنے کے لئےای ٹی وی نیوز نیٹ ورک کا شکریہ ادا کیا ۔ مہیش شرما نے اپنی تقریر میں سیاحت اور ثقافت کی وزارت کی طرف سے نارتھ ایسٹ کے لئے کئے جا رہے کاموں کی تفصیل پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے گوہاٹی کو 130 کروڑ روپے دیے گئے ہیں اور ریاست میں نئے ہوائی اڈے بنائے جانے سے پورے علاقے کی ترقی ہوگی ۔ انہوں نے میڈیا کو تہذیبوں اور ثقافت کو جوڑنے والا بتایا ۔ شرما نے کہا کہ نیوز 18 لوگوں کی توقعات پر کھرا اترے گا اور اس بات کی انہیں پوری امید ہے۔
آسام میں بہہ چکی ہے ترقی کی بیار: سربانند سونووال
آسام کے وزیر اعلی نے ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نیوز 18 چینل اپنے فرائض کی ادائیگی کرے گا ۔ سونووال نے مرکزی حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے لئے ہوا بازی کے وزیر مہیش شرما کا شکریہ ادا کیا ۔ سونووال نے کہا کہ آسام کے عوام نے جس امید سے انہیں مینڈیٹ دیا ہے ، ان پر وہ کھرا اترنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ سونوبال نے کہا کہ جس طرح سے مرکز میں مودی حکومت ترقی کے کاموں میں مصروف ہے ، اسی طرح آسام کی حکومت بھی لوگوں کی بھلائی اور ترقی کے لئے کام کرے گی ۔

Assam chenel  (3)
عوام کے سروکار کے ساتھ ہے ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک: جگدیش چندر
پروگرام کے دوران ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ جگدیش چندر نے کہا کہ نیوز 18 نیٹ ورک آسام کی ترقی   کے سفر میں ساتھ ساتھ ہے ۔  انہوں نے آسام حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے بڑی امید کے ساتھ بی جے پی کی حکومت کو منتخب کیا ہے اور انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ نئی حکومت لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترے گی ۔ جگدیش چندر نے آسام حکومت میں وزیر ہیمنت بسوا شرما کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ وہ پروگرام میں آئے ۔ ساتھ ہی انکو یقین دلایا کہ آسام کے ترقیاتی سفرمیں ای ٹی وی ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔
First published: Jun 24, 2016 08:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading