உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایکسکلوزیو :لالو کے دونوں بیٹے بنیں گے وزیر ، جے ڈی یو کے وجے چودھری ہوں گےاسمبلی اسپیکر

    پٹنہ : پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں آج دوپہر دو بجے نتیش کمار وزیر اعلی کے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ اس کے لئے ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ : پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں آج دوپہر دو بجے نتیش کمار وزیر اعلی کے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ اس کے لئے ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

      نیوز 18 / ای ٹی وی کو ملی اطلاع کے مطابق نتیش کابینہ میں کل 28 وزرا حلف لیں گے ، جس میں جے ڈی یو کے 12 اور آر جے ڈی کے 12 وزرا شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے چار وزرا بھی حلف لیں گے۔

      لالو کے دونوں بیٹے تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو وزیر بنیں گے۔اس کے علاوہ راشٹریہ جنتا دل کے عبدالباري صدیقی، راموچار رائے اور چندریكا رائے بھی حلف لیں گے۔ آر جے ڈی کی جانب سے آلوک مہتا، انیتا دیوی، شیوچندر رام نتیش کابینہ میں وزیر بنیں گے۔

      راشٹریہ جنتا دل کے وجے پرکاش اور چندر شیکھر بھی گاندھی میدان میں حلف لیں گے۔ انیتا دیوي نوكھا سے پہلی بار بی جے پی کے رامیشور چوسريا کو شکست دے کر وزیر کے عہدے کا حلف لیں گی ۔

      جے ڈی یو کوٹے سے وجیندر یادو، للن سنگھ، كپل دیو کامت، مدن ساہنی وزیر بنیں گے۔ اس علاوہ سنتوش نرالا بھی وزیر بنیں گے۔

      کانگریس کے کوٹے سے اشوک چودھری، مدن موہن جھا، اودھیش سنگھ اور عبدالجلیل مستان نتیش کابینہ میں وزیر ہوں گے۔

      جے ڈی یو نے اسمبلی اسپیکر کی کرسی اپنے پاس رکھی ہے۔ جے ڈی یو کے وجے چودھری اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔

      First published: