ہوم » نیوز » No Category

حیرت انگیز ، ہینڈ پمپ کے پانی سے نہانے کے بعد خواتین و مرد سبھی ہو گئے گنجے

مدھوبنی : مدھوبنی کے لدنيا تھانہ حلقہ کے ناتھ پٹي میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے۔ ناتھ پٹي کے رہنے والے محمد هاشم کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر واقع ہینڈ پمپ کے پانی سے دوپہر میں غسل کرنے کے بعد گھر کی دو خواتین سمیت چار افراد شام ہوتے ہوتے گنجے ہو گئے اور سر میں جلن محسو کرنے لگے ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Feb 01, 2016 11:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حیرت انگیز ، ہینڈ پمپ کے پانی سے نہانے کے بعد خواتین و مرد سبھی ہو گئے گنجے
مدھوبنی : مدھوبنی کے لدنيا تھانہ حلقہ کے ناتھ پٹي میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے۔ ناتھ پٹي کے رہنے والے محمد هاشم کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر واقع ہینڈ پمپ کے پانی سے دوپہر میں غسل کرنے کے بعد گھر کی دو خواتین سمیت چار افراد شام ہوتے ہوتے گنجے ہو گئے اور سر میں جلن محسو کرنے لگے ہیں۔

مدھوبنی : مدھوبنی کے لدنيا تھانہ حلقہ کے ناتھ پٹي میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے۔ ناتھ پٹي کے رہنے والے محمد هاشم کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر واقع ہینڈ پمپ کے پانی سے دوپہر میں غسل کرنے کے بعد گھر کی دو خواتین سمیت چار افراد شام ہوتے ہوتے گنجے ہو گئے اور سر میں جلن محسو کرنے لگے ہیں۔


محمد هاشم نے بتایا کہ ہینڈپمپ سے نہانے کے بعد ان کی بیوی جيمن خاتون، بیٹی افسانہ خاتون اور بیٹا حفظل کے ساتھ ان کے سر کے بال بھی غائب ہونے لگے۔ اس ناقابل یقین واقعہ کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی لوگوں کا ان کے گھر پر پہنچنا شروع ہوگیا ۔


متاثرین کے مطابق ہفتہ کو چاروں نے دوپہر کے وقت گھر کے ہینڈ پمپ کے پانی سے غسل کیا تھا ۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی سب کے بال آپس میں چپک گئے اور چھونے سےہاتھوں میں آ گئے اور شام ہوتے ہوتے بال غائب ہو گئے۔ اس صورتحال میں گھر کی خواتین کو نہ تو گھر میں رہتے بن رہا ہے، نہ ہی باہر نکلتے۔


ادھر لدنيا کے بی ڈی او ومل کمار اور پی ایچ سی کے ڈاکٹر نے بھی متاثرہ خاندان سے اس واقعہ کی بابت معلومات حاصل کی ہے۔ ہینڈ پمپ کے پانی کو جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور فی الحال احتیاطا ہینڈ پمپ کو سیل کر دیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ جس ہینڈپمپ کے پانی سے نہانے کے بعد گھر کے چار افراد گنجے ہو گئے ہیں، اس ہینڈ پمپ کا استعمال کئی برسوں سے کیا جا رہا تھا۔


فی الحال یہ پورا معاملہ اس وقت تک ایک معمہ بنا رہے گا ، جب تک کہ پانی کی جانچ کی رپورٹ نہیں آ جاتی ہے۔ تاہم متاثرہ خاندان کی ضروریات کے پیش نظر بی ڈی او نے ایک ہینڈپمپ لگانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

First published: Feb 01, 2016 11:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading