ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کنہیا کے والدنے کہا : اے بی وی پی کو ہرانے کی سزا جھیل رہا ہے میرا بیٹا

پٹنہ : غداری کے الزامات کا سامنا کر رہے جے این یو کے طلبہ یونین کے صدر کنہیا کے والدجے شنکر سنگھ نے کہا ہے کہ اے بی وی پی کو شکست دینے کی وجہ سے مرکزی حکومت اس کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Feb 17, 2016 05:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کنہیا کے والدنے کہا : اے بی وی پی کو ہرانے کی سزا جھیل رہا ہے میرا بیٹا
پٹنہ : غداری کے الزامات کا سامنا کر رہے جے این یو کے طلبہ یونین کے صدر کنہیا کے والدجے شنکر سنگھ نے کہا ہے کہ اے بی وی پی کو شکست دینے کی وجہ سے مرکزی حکومت اس کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔

پٹنہ : غداری کے الزامات کا سامنا کر رہے جے این یو کے طلبہ یونین کے صدر کنہیا کے والدجے شنکر سنگھ نے کہا ہے کہ اے بی وی پی کو شکست دینے کی وجہ سے مرکزی حکومت اس کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔


کنہیا کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کے پیچھے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ تو ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں ۔ انہوں اپنے بیٹے کو بے قصور بتاتے ہوئے کہا کہ میرا کنہیا غدار نہیں ہے۔ ملک مخالف نعرے بازی کو غلط بتاتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ کنہیا نے تو نعرہ لگایا ہی نہیں ہے۔


دریں اثنا منگل کو وزیر اعلی نتیش کمار کے ذریعہ کنہیا کی حمایت کے بعد اب جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے بيهٹ گاؤں پہنچ کر کنہیا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔


نیرج کمار نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بہار کے ڈی این اے سے پر ہیز ہے ، اس لئے اب بہار کے لعل کو غداری کے کیس میں پھنسایا گیا ہے ، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔


نیرج نے کہا کہ 120 گھنٹے کے بعد بھی کنہیا کے خلاف مرکزی حکومت اور دہلی پولیس کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ثبوت ہے تو دکھائیں، ورنہ بلا تاخیر اسے رہا کیا جائے۔

First published: Feb 17, 2016 05:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading