Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

    جھارکھنڈ میں فائلیریا بیماری سے نجات کیلئے مہم، 10دنوں میں ایک کروڑ 96 لاکھ لوگوں کو کھلائی جائے گی ڈی ای سی اور البنڈازول کی دوا

    مہم کے دوران حاملہ خواتین، ایک سال سے کم عمر کے بچوں اور بیمار لوگوں کو چھوڑ تمام لوگوں کو دوا کھلائی جائے گی۔

    • Share this:
    جھارکھنڈ میں فائلیریا بیماری سے نجات کیلئے مہم، 10دنوں میں ایک کروڑ 96 لاکھ لوگوں کو کھلائی جائے گی ڈی ای سی اور البنڈازول کی دوا
    مہم کے دوران حاملہ خواتین، ایک سال سے کم عمر کے بچوں اور بیمار لوگوں کو چھوڑ تمام لوگوں کو دوا کھلائی جائے گی۔

    جھارکھنڈ میں ٠١ سے زیادہ مائیکرو فائلیریا ریٹ والے ریاست کے ١٣ اضلاع میں دس روزہ فائلیریا سے نجات کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اس مہم کی شروعات مشرقی سنہبھوم ضلع سے کی گئی ہے۔ وزیر صحت بنا گپتا نے خود ڈی ای سی اور ‏ البنڈازول دوا ( albendazole medicine) کھا کر اس کی شروعات کی۔ مہم کے دوران حاملہ خواتین، ایک سال سے کم عمر کے بچوں اور بیمار لوگوں کو چھوڑ تمام لوگوں کو دوا کھلائی جائے گی۔


    کس کس ضلع میں چلے گی مہم: دس سے بیس اگست تک یہ مہم ان تیرہ اضلاع میں چلے گی جہاں مائیکرو فائلیریا ریٹ ٠١ سے زیادہ ہے ۔

    گڑھوا ۔ گملہ ۔ گریڈیہ ۔ گڈا ۔ چترا ۔ دیوگھر ۔ دمکا ۔ سمڈیگا ۔ رانچی۔ کھونٹی ۔ مشرقی سنہبھوم۔ مغربی سنہبھوم اور ہزاری باغ ایسے اضلاع ہیں جہاں اس مہم کے تحت ایک کروڑ ٩٦ لاکھ لوگوں کو ڈی ای سی یعنی ڈائی ایتھائل کاربا میزائن اور البنڈازول دوا کھلائی جائے گی ۔


    دس سے بارہ اگست تک بوتھ پر اور ١٣ سے ٢٠ اگست تک گھر گھر جاکر کھلائی جائے گی دوا ۔ ۔۔۔۔
    ١٣ اگست سے ٢٠ اگست تک ہیلتھ ورکر گھر گھر جا کر دوا کھلائیں گے ۔ اسکے لئے ٨٤ ہزار ٥٦١ دوا ایڈمنسٹریٹر اور ٨ ہزار ٤٥٦ سپروائزر لگائے گئے ہیں ۔

    فائلیریا اراڈیکیشن پروگرام 2020
    جنہیں دی جائے گی دوائیاں : اس مہم کے تحت حاملہ خواتین ۔ ایک سال سے کم عمر کے بچوں اور مہلک مرض میں مبتلا لوگوں کے ساتھ ساتھ کورونا سے متاثرہ افراد کو چھوڑ کر تمام لوگوں کو گھر گھر جا کر دوا دی جائے گی ۔
    جنہیں دی جائے گی دوائیں۔

    * ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے تحت دی جانے والی دوا کے خوراک کی جانکاری ۔۔۔۔۔
    * ایک سال سے دو سال کے بچوں کو صرف کیڑا کی دوا البنڈازول ٢٠٠ ایم جی
    * دو سال سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کے لئے ۔۔۔
    * ڈی ای سی ١٠٠ ایم جی کی ایک گولی کے ساتھ ٤٠٠ ایم جی کا البنڈازول دیا جائے گا۔۔
    * چھ سے چودہ سال کے بچوں کے لئے ۔۔۔
    * ڈی ای سی ١٠٠ ایم جی کی دو گولی اور ساتھ میں ٤٠٠۔ ایم جی کا البنڈازول دیا جائے گا۔۔
    * ١٥ سال سے اوپر عمر کے لئے ۔۔
    * ڈی ای سی ١٠٠ ایم جی کی تین گولی ساتھ میں ٤٠٠ ایم جی کا ایک البنڈازول ٹیبلیٹ دیا جائے گا
    Published by: Sana Naeem
    First published: Aug 11, 2020 05:12 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading