اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سوامی اگنی ویش معاملہ: بی جے پی یوا مورچہ کے ضلع صدر سمیت آٹھ کے خلاف ایف آئی آر

    سوامی اگنی ویش کی تصویر

    سوامی اگنی ویش کی تصویر

    بندھوا مکتی مورچہ کے بانی اور سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بھاج یومو) كے ضلع صدر سمیت کسان مورچہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ کارکنان کے خلاف آج سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پاکوڑ: بندھوا مکتی مورچہ کے بانی اور سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بھاج یومو) كے ضلع صدر سمیت کسان مورچہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ کارکنان کے خلاف کل سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔  سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صدر اسپتال میں زیر علاج جے مالتو کے بیان پر بھارتیہ کسان مورچہ کے ریاستی سکریٹری اند کمار تیواری، بی جے پی یوا مورچہ کے ضلع صدر پرسنا مشرا، بی جے پی کے گوپی دوبے، بلرام دوبے، اشوک پرساد، شیو کمار ساہا، بادل منڈل اور پنٹو منڈل کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 147، 148، 149، 323، 307، 379، 427 اور دلتوں پر انسداد مظالم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس معاملے میں پولس نے 92 نامعلوم افراد کو بھی ملزم بنایا ہے۔


      پولس ذرائع نے بتایا کہ پولس کی طرف سے ایس آئی ٹی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے جس میں ڈویزنل مجسٹریٹ سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری لئے تمام ممکنہ ٹھكانوں پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ 

      واضح ر ہے کہ بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنوں نے منگل کے روز پاکوڑ پہنچنے والے سوامی اگنی ویش کے ساتھ نہ صرف مارپیٹ کی بلکہ ان کے کپڑے تک پھاڑ دیئے تھے۔ واقعہ میں ان کے ساتھی اور بہار کے آریہ سماج کے سربراہ منوہر مانوکو بھی چوٹیں آئی تھیں۔

       
      First published: