ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ایل جے پی لیڈر کے قتل کیس میں 4 لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج

حاجی پور : لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے لیڈر برجناتھي سنگھ کے قتل کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 06, 2016 02:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایل جے پی لیڈر کے قتل کیس میں 4 لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج
حاجی پور : لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے لیڈر برجناتھي سنگھ کے قتل کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

حاجی پور : لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے لیڈر برجناتھي سنگھ کے قتل کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔


پولس ذرائع کے مطابق ایل جے پی کے لیڈر مسٹربرجناتھی سنگھ کے قتل کے معاملے میں ان کے اہل خانہ نے چار لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس معاملے میں منا سنگھ، سنیل رائے، روجي سنگھ اور ایک دیگر شخص کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔


دوسری جانب اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ایل جے پی لیڈر کے گاؤں راگھوپور میں کثیر تعداد میں پولس کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایل جے پی لیڈر کی آخری رسومات آج راگھوپور میں ہی گنگا کے کنارے ادا کی جائیں گی۔ 


قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت پٹنہ سے متصل کچی درگاہ کے نزدیک مسلح مجرموں نے ایل جے پی لیڈر برجناتھي سنگھ کو گزشتہ روزگولی مار کر قتل کر دیا تھا اور اس واردات میں خاندان کے کئی دیگر ارکان بھی زخمی ہوگئے تھے۔

First published: Feb 06, 2016 02:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading