உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان اور کرن راو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے کورٹ نے پولیس کو دیا حکم

    مظفر پور: بہار کی ایک عدالت نے منگل کو ایک عرضی پرسماعت کرنے کے بعد مظفر پور صدر تھانہ کو فلم اداکار عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      مظفر پور: بہار کی ایک عدالت نے منگل کو ایک عرضی پرسماعت کرنے کے بعد مظفر پور صدر تھانہ کو فلم اداکار عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

      مظفر پورکے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) رام چندر پرساد نے ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا کی طرف سے دائر عرضی کی سماعت کرنے کے بعد مظفر پور صدر تھانہ میں عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تحقیق کرنے کی ہدایت دی ۔

      ایڈووکیٹ اوجھا نے بتایا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 124 (اے)، 153 (اے) (بی)، (سی) اور 153 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اوجھا نے سی جی ایم کورٹ میں 25 نومبر کو عرضی دائر کی تھی ، جس میں ان دونوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ ان کے بیانات سے ملک کا ماحول خراب ہوا ہے اور ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔

      عرضی میں کہا گیا ہے کہ عامر خان نے ملک میں مبینہ طور پر بڑھ رہی عدم رواداری کے معاملے پر اپنی رائے دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک کا ماحول دیکھ کر ایک مرتبہ تو ان کی بیوی کرن نے بہت بڑی اور خوفناک بات کہہ دی تھی۔ کرن نے پوچھا تھا کہ کیا ہمیں ملک چھوڑ دینا چاہئے؟ کرن بچے کی سیکورٹی کے تئیں ڈر محسوس کر رہی تھیں۔

      First published: