ہوم » نیوز » No Category

مظفرپور : بی جے پی کے ممبر اسمبلی پر خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا الزام ، ایف آئی آر درج

مظفر پور: یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےمقامی ایم ایل اے سریش شرما کے خلاف آج ایف آئي آر درج کی گئي، جن پر اپنی رہائش گاہ میں مبینہ طورپر ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 06, 2016 04:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مظفرپور : بی جے پی کے ممبر اسمبلی پر خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا الزام ، ایف آئی آر درج
علامتی تصویر

مظفر پور: یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےمقامی ایم ایل اے سریش شرما کے خلاف آج ایف آئي آر درج کی گئي، جن پر اپنی رہائش گاہ میں مبینہ طورپر ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے بتایا کہ قاضی محمد پور تھانہ میں کرن دیوی نامی خاتون نے ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں اس نے بی جے پی کے ایم ایل اے کے ذریعہ بدسلوکی کئے جانے کا الزام لگا یا ہے۔

پولس نے بتایا کہ معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ اگر الزام سچ پایا جاتا ہے تو ایم ایل اے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

First published: Mar 06, 2016 04:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading