ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

اسمبلی انتخابات : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گگوئی کے خلاف کیس درج

گوہاٹی : الیکشن کمیشن نے آسام کے وزیر اعلی ترون گگوئی کی طرف سے آج صبح ووٹنگ سے پہلے پریس کانفرنس کرنے كو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 11, 2016 11:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسمبلی انتخابات : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گگوئی کے خلاف  کیس درج
گوہاٹی : الیکشن کمیشن نے آسام کے وزیر اعلی ترون گگوئی کی طرف سے آج صبح ووٹنگ سے پہلے پریس کانفرنس کرنے كو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔

گوہاٹی :  الیکشن کمیشن نے آسام کے وزیر اعلی ترون گگوئی کی طرف سے آج صبح ووٹنگ سے پہلے پریس کانفرنس کرنے كو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔ نائب انتخابی کمشنر سندیپ سکسینہ نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ووٹنگ ختم ہونے سے پہلے کے 48 گھنٹے کے دوران پریس كانفرنس کرنا عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس سے ووٹر متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس طرح کی خلاف ورزی کے معاملے میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گگوئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


مسٹر سکسینہ نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ہیمنت وشوشرما کی طرف سے پولنگ شروع ہونے کے 48 گھنٹے کے اندر اندر انتخابی ریلی کرنے کی شکایت غلط پائی گئی ہے۔ آسام میں آج اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں61 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں شام پانچ بجے تک 82.02 فیصد لوگوں نے اپنے ووٹ ٖ ڈالے ۔ اس کے ساتھ ہی وہاں تمام 126 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جا چکے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں 65 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی 19 مئی کو ہوگی۔

First published: Apr 11, 2016 11:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading