New Koilaghat Building Fire: ممتا بنرجی نے کہا : ہم نے ریلوے سے مانگا تھا بلڈنگ پلان
New Koilaghat Building Fire: ممتا بنرجی نے کہا : ہم نے ریلوے سے مانگا تھا بلڈنگ پلان
وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ ہمارے فائربریگیڈ محکمہ نے ایک بلڈنگ پلان مانگا تھا تاکہ ہم آگ سے موثر طریقہ سے نمٹ سکیں ، لیکن ہمیں ریلوے افسران سے کوئی تعاون نہیں ملا ۔ میں نے اب بھی ریلوے کے کسی افسر کو جائے واقعہ پر نہیں دیکھا ، لیکن میں ایسے حادثات پر سیاست نہیں کرنا چاہتی ۔
کولکاتہ کے اسٹرینڈ روڈ علاقہ میں پیر کی شام ایک کثیر منزلہ عمارت کی تیرہویں منرل پر آگ لگ گئی ۔ اس عمارت میں ریلوے کے دفاتر ہیں ۔ پولیس نے اس کی جانکاری دی ۔ فائربریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے جائے واقعہ پر فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں کو بھیجا گیا ۔ کولکاتہ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کا یہ واقعہ شام چھ بج کر 10 منٹ پر پیش آیا ۔ مشرقی ریلوے کے ترجمان کمل دیو داس نے بتایا کہ نیو کوئلہ گھاٹ عمارت میں آگ لگی ۔ اس میں مشرقی ریلوے اور جنوب مشرقی ریلوے کا زونل دفتر ہے اور گراونڈ فلور پر ایک کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ بکنگ سینٹر ہے ۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جائے واقعہ کا دورہ کیا ۔ کولکاتہ پولیس کمشنر سومین مترا ، فائر بریگیڈ محکمہ کے وزیر سجیت بسو اور نگر نگم کے وزیر فرحاد حکیم پہلے سے ہی موجود تھے ۔ اس دوران وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر ایک متاثرہ کنبہ کو سرکاری نوکری اور 10 لاکھ روپے کا معاضہ دے گی ۔
The property belongs to railways, it's their responsibility but they were unable to provide map of building. I don't want to do politics over the tragedy but no one from railways has come here: West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee at #kolkatafire incident site last night pic.twitter.com/KCaRyZgpWy
وزیر اعلی نے کہا کہ یہ ایک بھیانک آتشزدگی ہے ۔ لفٹ کا استعمال کرنے کی کوشش میں لگے لوگ مارے گئے ۔ اندیشہ ہے کہ دو اور لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ابھی تک ان کی لاشیں برآمد نہیں ہوئی ہیں ۔ مرنے والے نو لوگوں میں سے پانچ ایک لفٹ میں پھنس گئے تھے ۔
وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ ہمارے فائربریگیڈ محکمہ نے ایک بلڈنگ پلان مانگا تھا تاکہ ہم آگ سے موثر طریقہ سے نمٹ سکیں ، لیکن ہمیں ریلوے افسران سے کوئی تعاون نہیں ملا ۔ میں نے اب بھی ریلوے کے کسی افسر کو جائے واقعہ پر نہیں دیکھا ، لیکن میں ایسے حادثات پر سیاست نہیں کرنا چاہتی ۔
ادھر وزیر سجیت بسو نے کہا کہ ہم اس بات کی جانچ کریں گے کہ فائربریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نے لفٹ کا استعمال کیوں کیا کیونکہ یہ پوری طرح سے ڈرل ضوابط کے خلاف ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔