ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

سرحد پر نیپال پولیس کی اندھادھند فائرنگ، 4 ہندوستانیوں کو لگی گولی، 1 کی موت

فائرنگ کے اس واقعہ میں جہاں چار ہندوستانیوں کو گولی لگی ہے، وہیں ایک شخص کی موت بھی ہو گئی ہے۔

  • Share this:
سرحد پر نیپال پولیس کی اندھادھند فائرنگ، 4 ہندوستانیوں کو لگی گولی، 1 کی موت
معاملہ کی جانچ کے لئے پہنچی پولیس

سیتامڑھی۔ اس وقت کی بڑی خبر بہار کے سیتامڑھی سے آ رہی ہے جہاں ہندوستان۔ نیپال سرحد (India-Nepal Border) پر نیپالی پولیس کی طرف سے زبردست فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں جہاں چار ہندوستانیوں کو گولی لگی ہے، وہیں ایک شخص کی موت بھی ہو گئی ہے۔ بتا دیں کہ ہندوستان اور نیپال (India-Nepal Dispute) کے درمیان سرحد کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ نیپال کی پارلیمنٹ نے اس سلسلہ میں ایک تجویز بھی پاس کی ہے جس میں ہندوستان کے کئی سرحدی حصوں کو نیپال کا بتایا گیا ہے۔ اس کو لے کر دونوں ملکوں کے بیچ کشیدگی ہے۔


دو کی حالت نازک


گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت فی الحال نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں علاج کے لئے نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ واقعہ سیتامڑھی کے سونبرسا سرحدی علاقے کے جانکی نگر گاوں کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ہند۔ نیپال سرحد پر تنازعہ ہوا تھا جس کے بعد نیپال پولیس کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد سے سرحد پر کشیدگی کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔جائے حادثہ کے لئے ضلع انتظامیہ کے کئی سینئر افسران روانہ ہو چکے ہیں۔


دونوں ملکوں کے درمیان فی الحال نقشہ کو لے کر کشیدگی چل رہی ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس پورے مسئلے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کا بحران پیدا ہوا ہے۔ بات چیت سے پہلے نیپال کو ہندوستان کو بھروسہ جیتنا ہو گا۔ سارا معاملہ نیپال کے نئے نقشے کو لے کر ہے۔ اس نئے نقشے میں نیپال نے کل 395  مربع کلو میٹر کے علاقے کو اپنے حصے میں دکھایا ہے۔
First published: Jun 12, 2020 02:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading