ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آسام اور مغربی بنگال میں میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع

گوہاٹی: آسام میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 65 سیٹوں پر آج سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی۔ پولنگ صبح سات بجے سے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک چلے گی۔ ووٹنگ کے لیے کل 12190 پولنگ مرکز بنائے گئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 04, 2016 09:34 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آسام اور مغربی بنگال میں میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع
گوہاٹی: آسام میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 65 سیٹوں پر آج سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی۔ پولنگ صبح سات بجے سے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک چلے گی۔ ووٹنگ کے لیے کل 12190 پولنگ مرکز بنائے گئے ہیں ۔

گوہاٹی:  آسام اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت پولنگ شروع ہوگئی ہے ۔ آسام میں  65 سیٹوں پر آج سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو رہی ہے جبکہ مغربی بنگال میں 18سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔ پولنگ صبح سات بجے سے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک چلے گی۔ ووٹنگ کے لیے کل 12190 پولنگ مرکز بنائے گئے ہیں ۔

اس انتخابات میں پہلے مرحلے میں 95 لاکھ سے زیادہ ووٹر 65 اسمبلی سیٹوں پر 539 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔اس انتخابی میدان میں 43 خواتین امیدواربھی شامل ہیں۔ اس انتخابات میں حکمراں کانگریس، بی جے پی-آسام گن پریشد، بی پی ایف اتحاد اور اے آئی یو ڈی ایف کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔اس انتخابات میں 45،95،712 عورتیں اور 4916015 مرد اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کریں گے۔ پرامن ووٹنگ کرانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی کل 535 كپنياں تعینات کی گئی ہیں۔

First published: Apr 04, 2016 09:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading