ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

صحافی راجدیو رنجن قتل : شارپ شوٹر روہت سمیت 5 گرفتار، سی بی آئی نے بھی شروع کی جانچ

پٹنہ : بہار کے سیوان میں دینک ہندوستان کے بیورو چیف راجدیو رنجن قتل کیس کو پولیس نے تقریبا حل کرلیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 25, 2016 01:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
صحافی راجدیو رنجن قتل : شارپ شوٹر روہت سمیت 5 گرفتار، سی بی آئی نے بھی شروع کی جانچ
پٹنہ : بہار کے سیوان میں دینک ہندوستان کے بیورو چیف راجدیو رنجن قتل کیس کو پولیس نے تقریبا حل کرلیا ہے۔

پٹنہ : بہار کے سیوان میں دینک ہندوستان کے بیورو چیف راجدیو رنجن قتل کیس کو پولیس نے تقریبا حل کرلیا ہے۔ پولیس نے قتل کی اس واردات میں شامل 5 ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی اس کامیابی کے ساتھ ہی سی بی آئی نے بھی معاملے کی ابتدائی جانچ شروع کر دی ہے۔

پولیس نے قاتلوں کے پاس سے قتل میں استعمال ہتھیار اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق روہت نام کے شارپ شوٹر کو لڈن میاں نے راجدیو رنجن کے قتل کی سپاری دی تھی ۔ قتل کو انجام دینے کے بعد ملزم اترپردیش فرار ہوگئے تھے۔ اس معاملے پر بدھ کو اے ڈی جی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ قتل کے اصل ملزم روہت کی گرفتاری ہو چکی ہے ، لیکن اب تک قتل کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔

اے ڈی جی نے بتایا کی اصل مجرم اب بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ پولیس گرفتار ملزموں سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اے ڈی جی کے مطابق قتل کے دوران استعمال میں دیسی پستول اور تین موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ واقعہ کی جانچ جاری ہے۔ کچھ مفرور مجرموں کی گرفتاری کے بعد ہی قتل کی وجہ کا صحیح طور پر پتہ چل سکے گا۔

First published: May 25, 2016 01:18 PM IST