ہوم » نیوز » No Category

آسام میں سیلاب کی صورت حال سنگین، مہلوکین کی تعداد 35 ہوئی ، 14 لاکھ افراد متاثر

گوہاٹی : آسام میں سیلاب کی صورت حال سنگین بنی ہوئی ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد تقریبا 35 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ اس سے 14 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 04, 2015 12:18 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آسام میں سیلاب کی صورت حال سنگین، مہلوکین کی تعداد 35 ہوئی ، 14 لاکھ افراد متاثر
گوہاٹی : آسام میں سیلاب کی صورت حال سنگین بنی ہوئی ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد تقریبا 35 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ اس سے 14 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

گوہاٹی : آسام میں سیلاب کی صورت حال سنگین بنی ہوئی ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد تقریبا 35 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ اس سے 14 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔


تنسکیا میں دو لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ایک دوسرے شخص کی موت ڈبروگڈھ میں ہوئی ہے جس سے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ 35 ہو گئی ۔ برہمپتر، برہد ہنگ، جیا بھاسرلی، پتھماری، سنکوش اور کشیار سمیت کئی اہم دریاؤں کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپرہے۔


سیلاب سے 19 اضلاع کے 13 لاکھ 78 ہزار 540 لوگ متاثر ہیں۔ مجموعی طور پر دو لاکھ 66 ہزار 908 لوگوں کو 385 راحتی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


اس درمیان وزیر اعلی ترون گوگوئی نے آج دعوی کیا کہ مرکزی حکومت نے آسام کے سیلاب سے نمٹنے کے لئے کوئی اضافی فنڈ جاری نہیں کیا ہے. انہوں نے بتایا کہ 207 لاکھ روپے کی پہلی قسط ریاست کو دی گئی تھی لیکن اب تک اضافی فنڈ نہیں دیا گیا ہے۔

First published: Sep 04, 2015 12:18 AM IST