ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں سیلاب کا قہر جاری ، دربھنگہ شہر کے لوگوں میں سیلاب کو لے کر دہشت کا ماحول

دربھنگہ کے گوپال پور گاؤں میں زمینداری باندھ ٹوٹنے کے بعد کئی گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے اور نئے علاقوں میں خطرہ برقرار ہے۔

  • Share this:
بہار میں سیلاب کا قہر جاری ، دربھنگہ شہر کے لوگوں میں سیلاب کو لے کر دہشت کا ماحول
بہار میں سیلاب کا قہر جاری ، دربھنگہ شہر کے لوگوں میں سیلاب کو لے کر دہشت کا ماحول

ہند ۔ نیپال سرحد سے متصل اضلاع میں ہمیشہ سیلاب کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ دربھنگہ ضلع بھی سیلاب کی زد میں ہے۔ ادھر سمستی پور کے گاؤں میں بھی سیلاب نے اپنا قہر ڈھانا شروع کر دیا ہے۔ باگمتی کے قہر سے سمستی پور ضلع کے ایک سو سے زیادہ گاؤں میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔ ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں میں جانے والی سڑکوں پر پانی لگا ہے ۔ گاؤں کے لوگوں کی زندگی ایک طرح سے تھم سی گئی ہے ۔ موڑوار گاؤں کے لوگ گزشتہ پانچ دنوں سے پانی میں گھرے ہیں ۔ آنے جانے کے لئے کشتی کا سہارا لیا جارہا ہے ۔ وہیں بیماروں کے علاج کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔


اسی طرح دربھنگہ کی حالت سنگین ہے۔ دربھنگہ کے گوپال پور گاؤں میں زمینداری باندھ ٹوٹنے کے بعد کئی گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے اور نئے علاقوں میں خطرہ برقرار ہے۔ حالانکہ ٹوٹ چکے باندھ کی مرمت کا کام بھی جاری ہے ، لیکن مقامی لوگ سیلاب کے سبب اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ مقامی لوگوں میں حکومت کے خلاف سخت ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ باگمتی ندی کے قہر کے سامنے حکومت کے انتظامات ناکافی لگ رہے ہیں ۔ ضلع انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں لوگوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کا بھروسہ دلا رہی ہے ۔


ادھر صوبائی حکومت سیلاب اور کورونا وبا کو لے کر پوری طرح سے مستعد ہے۔ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مدد پہنچانے کا اعلان کیا گیا ہے ، لیکن خاص بات یہ ہے کہ گاؤں کے ہزاروں لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ دربھنگہ شہر کے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ ماضی میں بھی شہر میں سیلاب کا پانی داخل ہوچکا ہے اور شہر کو کروڑوں کے املاک کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اگر اس مرتبہ بھی سیلاب شہر کا رخ کرتا ہے ، تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ۔


ایک طرف کورونا کے خلاف لڑائی میں پورا علاقہ اپنی توانی صرف کررہا ہے تو دوسری طرف سیلاب کی مار ان کی کمر توڑ رہا ہے ۔ جانکاروں کے مطابق بروقت سیلاب متاثرہ علاقوں میں مدد پہنچانے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ مشکلات میں گھرے لوگوں کو راحت مل سکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 18, 2020 06:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading