ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

چارہ گھوٹالہ کیس : لالو پرساد یادو کی سزا پر بحث مکمل ، سی بی آئی عدالت کل سنائے گی اپنا فیصلہ

اربوں روپے کے چارہ گھوٹالہ کے معاملہ میں قصور وار قرار دیئے گئےراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو سمیت مجرم قرار دیئے گئے 16افراد کی سزا کا سی بی آئی کی خصوصی عدالت آج اعلان کرے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 05, 2018 09:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چارہ گھوٹالہ کیس : لالو پرساد یادو کی سزا پر بحث مکمل ، سی بی آئی عدالت کل سنائے گی اپنا فیصلہ
اربوں روپے کے چارہ گھوٹالہ کے معاملہ میں قصور وار قرار دیئے گئےراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو سمیت مجرم قرار دیئے گئے 16افراد کی سزا کا سی بی آئی کی خصوصی عدالت آج اعلان کرے گی۔

رانچی: چاراگھپلہ میں قصوروارقراردئے گئے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی ) کے صدر اور بہار کے سابق وزیراعلی لالوپرساد یادوکی سزاکے تعین پر سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں آج سماعت مکمل ہوگئی اور انھیں کل سزاسنائی جائیگی۔سی بی آئی کے خصوصی جج شیوپال سنگھ کی عدالت میں دیوگھر سرکاری خزانہ سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے کے معاملہ میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ مسٹر یادو،سابق رکن پارلیمنٹ آر کے رانا،سابق ترقیاتی کمشنر پھول چند سنگھ،سابق آئی اے ایس افسر مہیش پرساد، سابق ٹریزری افسر سبیر بھٹا چاریہ ، راج رام جوشی ،ترپوراری موہن پرساد،سنیل کمار سنہا،سشیل کمار سنہا،سنیل گاندھی اور سنجے کمار اگروال کی سزاکے تعین پر سماعت مکمل ہوگئی ہے ۔

آرجے ڈی صدر کے وکیل چترنجن پرساد نے بتایا کہ اس معاملہ میں قصور وار قراردئے گئے سبھی 16افرادکو کل ہی ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سزاسنائی جائیگی۔برسامنڈا سنٹرل جیل میں ویڈیوکانفرنسنگ کے دوران مسٹر یادو کے ساتھ موجود انکے وکیل نے عدالت سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ انکے موکل بزرگ ہیں ، حال ہی میں انکی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے اور وہ کئی بیماریوں میں مبتلاہیں ۔ایسے میں انکی عمر اور صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے انھیں کم سے کم سزادینے پر غورکیا جائے ۔

First published: Jan 05, 2018 01:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading