ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کا انتقال، گزشتہ کافی عرصے سے تھے بیمار

کانگریس لیڈر کے طور پر ڈاکٹر مشرا تین بار بہار کے وزیر اعلی رہے۔ انہوں نے مرکز میں بھی وزیر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

  • Share this:
بہار کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کا انتقال، گزشتہ کافی عرصے سے تھے بیمار
بہار کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کا انتقال: فائل فوٹو۔

بہار کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کا آج نئی دہلی میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ تقریبا ً82 سال کے تھے۔ ڈاکٹر مشرا گزشتہ کافی عرصے سے بیمار تھے اور ان کا علاج دہلی میں چل رہا تھا، آج انہوں نے آخری سانس لی۔

ان کے خاندان میں دو بیٹے ہیں۔ ان کے چھوٹے صاحبزادے نتیش مشرا بہار میں وزیر رہ چکے ہیں اور فی الحال وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نائب صدر ہیں۔

کانگریس لیڈر کے طور پر ڈاکٹر مشرا تین بار بہار کے وزیر اعلی رہے۔ انہوں نے مرکز میں بھی وزیر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

First published: Aug 19, 2019 12:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading