ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کشواہاکے بعد ایل جے پی بھی سمجھ رہی ہے بی جے پی کی حقیقت: جیتن رام مانجھی

بہارکے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اشارے اچھے ہیں اورمیرا مشورہ ہے کہ چراغ پاسوان کی پارٹی کوبی جے پی اوراین ڈی اے کا ساتھ چھوڑدینا چاہئے۔

  • Share this:
کشواہاکے بعد ایل جے پی بھی سمجھ رہی ہے بی جے پی کی حقیقت: جیتن رام مانجھی
بہارکے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی: فائل فوٹو

پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شکست کے بعد سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ اسی ضمن میں بہارمیں نئے سیاسی حالات بننے کے بھی اشارے ملنے شروع ہوگئے ہیں۔ بہارکے سابق وزیراعلیٰ اورہندوستانی عوام مورچہ کے صدرجیتن رام مانجھی نے لوک جن شکتی پارٹی کو عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دے کرسیاسی ہلچل میں اضافہ کردیا ہے۔


جیتن رام مانجھی نے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شکست کے بعد این ڈی اے کے اندررسہ کشی پرکہا کہ اوپیندرکشواہا کے بعد اب چراغ پاسوان کوبھی بی جے پی کی اصلیت سمجھ میں آنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشارے اچھے ہیں اورمیرا مشورہ ہے کہ چراغ پاسوان کی پارٹی کوبی جے پی اوراین ڈی اے کا ساتھ چھوڑ دینا چاہئے۔


رام مندرمعاملے پرآرڈیننس لائے جانے پرلوک جن شکتی پارٹی کے ذریعہ غورکئے جانے کی بات کی سابق وزیراعلیٰ نے حمایت کی ہے اورکہا کہ بی جے پی کوتکبرہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچراغ پاسوان کے اٹھائے مدعوں اورسوالوں کو بی جے پی ترجیح نہیں دیتی ہے توانہیں این ڈی اے سے الگ ہونے کافیصلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رام بھروسے ہے اورعوام نے اب اسے سبق بھی سکھادیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:   آرایل ایس پی سربراہ اوپیندرکشواہا مودی کابینہ سے مستعفی

یہ بھی پڑھیں:  اوپیندر کشواہا کی دلی میں شرد یادو سے ملاقات، مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز
First published: Dec 13, 2018 05:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading