ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کے سابق وزیر شاہد علی خان کا انتقال ، وزیر اعلی سمیت سبھی سرکردہ سیاسی شخصیات کا اظہار تعزیت

بہار حکومت کے سابق وزیر اور ہم پارٹی کے اہم لیڈر شاہد علی خان کا جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جے پور میں انتقال ہوگیا ۔

  • Share this:
بہار کے سابق وزیر شاہد علی خان کا انتقال ، وزیر اعلی سمیت سبھی سرکردہ سیاسی شخصیات کا اظہار تعزیت
بہار کے سابق وزیر شاہد علی خان۔ فائل فوٹو

پٹنہ : بہار حکومت کے سابق وزیر اور ہم پارٹی کے اہم لیڈر شاہد علی خان کا جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جے پور میں انتقال ہوگیا ۔ شاہد علی خان کے انتقال پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ، سابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی سمیت سبھی سیاسی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت سیاست کیلئے ایک بڑا خسارہ ہے ، وہ ایک اچھے سیاستداں تھے اور سماجی کام کاج میں کافی دلچسپی رکھتے تھے ۔ سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسوم ادا کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ شاہد علی خان 1990 سے لے کر اب تک سیتامڑھی ، پپری اور سرسنڈ اسمبلیوں حلقوں سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

First published: Jan 04, 2018 10:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading