ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آسام : سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی کو لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ، وزیر صحت نے کہا : اگلے 48 گھنٹے اہم

آسام کے وزیر صحت ڈاکٹر ہمنت بسواس ، گوگوئی سے ملنے کیلئے جی ایم سی ایچ پہنچے تھے ۔ بسواس نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی کی حالت انتہائی سنگین ہے اور انہیں دہلی منتقل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

  • Share this:
آسام : سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی کو لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ، وزیر صحت نے کہا : اگلے 48 گھنٹے اہم
آسام : سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی کو لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ، وزیر صحت نے کہا : اگلے 48 گھنٹے اہم

آسام کے سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی کی حالت مسلسل بگڑتی جارہی ہے ۔ ترون گوگوئی کو لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے ۔ 86 سالہ کانگریس لیڈر کو گزشتہ دو نومبر کو اسپتال میں سنگین حالت میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ گوگوئی کے جسم کے کئی اعضا فیل ہوچکے ہیں ۔


آسام کے وزیر صحت ڈاکٹر ہمنت بسواس ، گوگوئی سے ملنے کیلئے جی ایم سی ایچ پہنچے تھے ۔ بسواس نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی کی حالت انتہائی سنگین ہے اور انہیں دہلی منتقل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے 48 گھنٹے کافی اہم ہیں ۔ گوگوئی کچھ وقت پہلے کورونا وائرس کی زد میں بھی آگئے تھے ۔


گوگوئی کو اکتوبر میں بے چینی کی شکایت ہوئی تھی ، جس کے بعد انہیں گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل کے آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ آسام کے تین مرتبہ وزیر اعلی رہ چکے گوگوئی کو کورونا وائرس سے شفایاب ہونے کے بعد 25 اکتوبر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا ۔


آسام کے سابق وزیر اعلی کو پلازما تھیراپی دی گئی تھی اور بعد میں ان کی حالت بہتر ہوگئی تھی ۔ تاہم گوگوئی اپنی رہائش گاہ پر نو ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 21, 2020 08:43 PM IST