ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

پٹنہ میں پڑھی گئ جمعہ کی نماز لیکن کئ مسجدوں میں لٹکا رہا تالا

پٹنہ کے حج بھون میں جمعہ کی نماز نہیں ہوئی۔ حج بھون کی مسجد کو شہر میں منفرد مقام حاصل ہے۔ حج کمیٹی نے فیصلہ کیا کی موجودہ کورونا کا حالات پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔

  • Share this:
پٹنہ میں پڑھی گئ جمعہ کی نماز لیکن کئ مسجدوں میں لٹکا رہا تالا
پٹنہ کے حج بھون میں جمعہ کی نماز نہیں ہوئی۔ حج بھون کی مسجد کو شہر میں منفرد مقام حاصل ہے۔ حج کمیٹی نے فیصلہ کیا کی موجودہ کورونا کا حالات پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔

لاک ڈاون میں چھوٹ ملنے کے بعد یہ پہلا جمعہ تھا۔ جمعہ کو لیکر مساجد میں پہلے سے ہی انتظامات کیا جارہا تھا۔ تمام مسجدوں میں سینٹائز کی سہولت کے ساتھ ساتھ صاف صفائی کا خاص خیال رکھاگیا تھا۔ وہیں جمعہ میں سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ نماز پڑھ نے کی کوشش کی گئی۔ پٹنہ کے حج بھون میں جمعہ کی نماز نہیں ہوئی۔ حج بھون کی مسجد کو شہر میں منفرد مقام حاصل ہے۔ حج کمیٹی نے فیصلہ کیا کی موجودہ کورونا کا حالات پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔

اس وبا سے بچنے کے لئے جو ضروری احتیاطی تدابیر ہو سکتیں ہیں اسے تمام لوگوں کو فالو کرنا چاہئے۔ حج کمیٹی کے مطابق مرکزی حکومت کی گائڈ لائن کافی سخت ہے اس کے مدّنظر جمعہ کی نماز میں گائڈ لائین کو فالو کرنا مشکل ہے۔ اس لئے یہ طے کیاگیا ہے کہ فی الحال حج بھون میں جمعہ کی نماز نہیں ہوگی۔ باقی پانچ وقت کی نمازیں اپنے وقت پر ادا کی جائیں گی۔ جبکہ شہر کے دوسرے مساجد میں جمعہ کی نماز کی رونق دیکھنے کو ملی۔

کافی دنوں بعد مسجدوں کی خاموشی کا ٹوٹتا دیکھ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ پٹنہ جنکشن کی مسجد میں سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی گئ وہیں لان کی مسجد، فقیر واڑا مسجد، لال باغ کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئ۔ خاص بات یہ رہا کی جن مسجدوں میں نماز جمعہ نہیں ہوتی تھی اب ان مسجدوں میں بھی جمعہ کی نماز پڑھنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر کی چھوٹی چھوٹی مسجدوں، فلیٹوں اور اپارٹمینٹوں میں بنے۔



مساجد میں بھی جمعہ کی نماز ادا کی گئ۔ مساجد کی کمیٹی نے اعلان کیا کی اب چھوٹی مساجد میں بھی باقاعدگی کے ساتھ جمعہ کی نماز منعقد کی جائےگی۔ خانقاہوں اور وقف کے عبادت گاہوں میں بھی نماز جمعہ ادا کی گئ۔ حکومت کے گائڈ لائین کے مطابق سینٹائز اورسوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ نماز جمعہ کا اہتمام کیاگیا۔

 
First published: Jun 12, 2020 05:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading