انتہائی شرمناک: 9 سال کی بچی کے ساتھ 4 لوگوں نے کیا یہ گھنونا کام، کانپ اٹھیں گے آپ

ملی اطلاع کے مطابق متاثرہ بچی اپنے گھر کے پاس کھیل رہی تھی۔ اسی دوران وہاں چار لڑکے آئے اور انہوں نے بچی کو جبراً گاؤں کے پاس واقع عام کے باغیچے میں لے گئے اور وہاں اس کی اجتماعی عصمت دری کی واردات کو انجام دیا۔

Oct 25, 2019 09:21 AM IST | Updated on: Oct 25, 2019 09:33 AM IST
انتہائی شرمناک: 9 سال کی بچی کے ساتھ 4 لوگوں نے کیا یہ گھنونا کام، کانپ اٹھیں گے آپ

علامتی تصویر

بہار کے مدھو بنی میں 9 سال کی لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ فل پراس تھانہ علاقے کا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی حالت سنگین بتای جا رہی ہے۔ فی الحال اسے بہتر علاج کیلئے در بھنگہ میڈیکل کالج منتقل کیاگیا ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق متاثرہ بچی اپنے گھر کے پاس کھیل رہی تھی۔ اسی دوران وہاں چار لڑکے آئے اور انہوں نے بچی کو جبراً گاؤں کے پاس واقع عام کے باغیچے میں لے گئے اور وہاں اس کی اجتماعی عصمت دری کی واردات کو انجام دیا۔ واقعے کے بعد سبھی ملزم فرار بتائے جارہے ہیں۔

متاثرہ سے ملی جانکاری کی بنیاد پر ملزموں کی پہچان ہوگئی ہے۔ پولیس جلد ہی تمام ملزموں کو گرفتار کرنے کی بات کررہی ہے۔ بیہوش حالت میں ملی متاثرہ لڑکی کو علاج کیلئے پہلے پرائمری ہیلتھ سنٹر لایا گیا لیکن اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے مدھوبنی صدر اسپتال بھیج دیا۔ یہاں حالت میں سدھار نہیں ہونے پر اسے دربھنگہ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...