ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

گیا قتل معاملہ میں اہم ملزم جے ڈی یو ایم ایل سی کا بیٹا راکی گرفتار

گیا۔ بہار کے گیا میں روڈریج سانحہ میں قتل کے اہم ملزم جے ڈی یو ایم ایل سی منورما کے بیٹے راکی یادو کو پولیس نے پیر دیر رات گرفتار کر لیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 10, 2016 10:28 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گیا قتل معاملہ میں اہم ملزم جے ڈی یو ایم ایل سی کا بیٹا راکی گرفتار
گیا۔ بہار کے گیا میں روڈریج سانحہ میں قتل کے اہم ملزم جے ڈی یو ایم ایل سی منورما کے بیٹے راکی یادو کو پولیس نے پیر دیر رات گرفتار کر لیا ہے۔

گیا۔ بہار کے گیا میں روڈریج سانحہ میں قتل کے اہم ملزم جے ڈی یو ایم ایل سی منورما کے بیٹے راکی ​​یادو کو پولیس نے پیر دیر رات گرفتار کر لیا ہے۔ کل دیر رات جے ڈی یو ایم ایل سی منورما دیوی کے گھر ہوئی چھاپہ ماری کے بعد راکی ​​کی گرفتاری ہوئی۔


پولیس ذرائع کے مطابق بودھ گیا سے ہی راکی ​​کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس بارے میں گیا کے ایس ایس پی گريما ملک نے کہا کہ صبح 9 بجے پریس کانفرنس ہوگی جس میں پورا معاملہ تفصیل سے بتایا جائے گا۔ اس سے پہلے راکی ​​کے والد بندو یادو اور باڈی گارڈ راجیش کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔


الزامات کے مطابق جے ڈی یو ایم ایل سی منورما دیوی کے بیٹے راکی ​​نے اپنی نئی لینڈ روور کار کو پاس نہ دینے پر ایک سوئفٹ کار سوار کو گولی مار دی تھی، جس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مقتول نوجوان کا نام آدتیہ سچدیوا تھا اور وہ گیا کے ایک بڑے کاروباری کا بیٹا تھا۔ پولیس نے لینڈ روور کار کو جے ڈی یو رکن اسمبلی منورما دیوی کے گھر سے برآمد کر لیا تھا۔

First published: May 10, 2016 08:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading